براؤزنگ زمرہ
پاکستان
پاکستان کی خبریں۔
ملٹری کورٹ سے سزایافتہ مجرموں کو قیدتنہائی میں رکھنے سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے ملٹری کورٹ سے سزایافتہ مجرموں کو قید تنہائی میں رکھنے سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی۔
سویلینز کےفوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت جسٹس امین الدین کی سربراہی میں7 رکنی آئینی…
جانوروں کے سا تھ کئی سیاسی جماعتوں کو جو بیماریاں ہیں اس کا بھی علاج کریں گے: مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکہا ہےکہ ہم نہ صرف جانوروں کی بیماریوں کا علاج کریں گے بلکہ کئی سیاسی جماعتوں کو جو بیماریاں ہیں اس کا بھی اچھا علاج کریں گے۔
پاکپتن میں وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکستان کی تاریخ کے پہلے لائیواسٹاک کارڈکا باقاعدہ…
کاش 26 نومبر اور9مئی کوبھی اوو کرکے احتجاج کرلیتے، عطاتارڑکا علی امین کے بیان پر تبصرہ
وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نےکہا ہےکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے درست احتجاج کا طریقہ اپنا ہی لیا،کاش 26 نومبر اور 9 مئی کوبھی جلاؤ گھیراؤ کے بجائے اوو اوو کرکے احتجاج کرلیتے۔
ایک بیان میں علی امین گنڈاپورکے بیان…
پاکستان میں کم ازکم تنخواہ 1000 ڈالرکے مساوی کی جائے، سپریم کورٹ میں درخواست دائر
پاکستان میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر کے مساوی کرنےکی درخواست سپریم کورٹ میں دائرکردی گئی۔
درخواست فہمید نواز انصاری ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر کی ہے۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا…
فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے لکی مروت سے17سویلین ورکرز کو بھتہ خوری کیلئے اغوا کرلیا
فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے لکی مروت کے علاقے کبل خیل میں 17 سویلین ورکرز کو بھتہ خوری کے لیے اغوا کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ اغوا کیےگئے سویلین ورکرز نہتے تھے، فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے سویلین ورکرز کو اغوا کرنےکے بعد وہاں کے مقامی…
وائی فائی راؤٹرز سے حساس معلومات کی چوری کا خدشہ، کابینہ ڈویژن نے محکموں کو مراسلہ لکھ دیا
وائی فائی اور وائرلیس نیٹ ورکس کے ذریعے حساس معلومات چوری ہونے کے خدشے پر وائرلیس راؤٹرز کو کم سے کم محفوظ ڈیوائسز قراد دے دیا گیا۔
کابینہ ڈویژن نے اس حوالے سے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور صوبائی حکومتوں کو مراسلہ لکھ دیا۔
مراسلے…
مذاکرات کی اگلی بیٹھک تک فریقین کو تحمل سےکام لینا چاہیے، شیر افضل مروت
پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی تیسری بیٹھک تک فریقین کو تحمل سے کام لینا چاہیے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نےکہا کہ عمران خان سے مذاکراتی ٹیم کو ملنے نہیں بھی دیا جارہا تو مذاکراتی ٹیم کو…
اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کا دن، آج کوئی بھی ملنے نہ آیا
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج ملاقات کا دن تھا تاہم کوئی بھی ان سے ملنے نہ آیا۔
عمران خان سے ملاقات کا دن ہونےکے باوجودکوئی رہنما، وکیل اور فیملی ممبر اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے نہ پہنچا۔
مذاکراتی کمیٹی کا کوئی…
ملک بھر میں سب سے زیادہ ٹیکس کس شہر نے ادا کیا؟
ملک بھر میں ٹیکس وصولیوں میں کراچی سرفہرست جبکہ لاہور دوسرے اور اسلام آباد تیسرے نمبر پر ہے۔
دی نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، ایکسائز ڈیوٹی اور کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 30.7 فیصد وصولیوں کے ساتھ کراچی سر فہرست رہا۔…
سرکاری اسکیم کے تحت حج کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری
سرکاری حج اسکیم کے تحت مزید 5 ہزار عازمین فریضہ حج اداکرسکیں گے۔
وزارت مذہبی امور کےذرائع کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت 81 ہزار 500 حج درخواستیں موصول ہوئیں تاہم اب باقی رہ جانےوالے 5 ہزار کے کوٹے پر درخواستیں وصول کی جائیں گی اور مزید…