براؤزنگ زمرہ
پاکستان
پاکستان کی خبریں۔
حکومت نے پی ٹی آئی کے احتجاج پر توہینِ عدالت کیس میں جواب جمع کرادیا
تحریک انصاف کے احتجاج پر توہینِ عدالت کیس میں حکومت نے جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادیا۔
پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج سے متعلق عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کروانے پر توہین عدالت کے کیس میں وفاقی حکومت نے اپنا جواب اسلام آباد…
قومی اسمبلی اجلاس سے پی پی پی ارکان کا احتجاجا واک آؤٹ
قومی اسمبلی اجلاس میں وزرا کی عدم موجودگی اور سوالات کے درست جوابات نہ دینے پر اپوزیشن تو اپوزیشن حکومتی اتحادی بھی حکومت پر برس پڑے۔
پی پی پی اور ایم کیو ایم نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ پی پی پی کے چند ارکان نے احتجاجا ایوان سے واک…
مریم نواز کا شنگھائی میں انڈسٹریل زون کا دورہ، ای کامرس شعبے میں گہری دلچسپی کا اظہار
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے منہانگ ڈسٹرکٹ انڈسٹریل زون کا دورہ کرتے ہوئے ہانگ چی آؤ، امپورٹ کموڈیٹی، ایگزی بیشن اور ٹریڈنگ سینٹر کا معائنہ کیا جبکہ انہوں نے نمائش میں رکھی مصنوعات میں گہری دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔
وزیر اعلیٰ…
اسلام آباد ایئرپورٹ پر شکایات کیلئے کیو آر کوڈ سسٹم متعارف
اسلام آباد ایئرپورٹ پر شکایات کیلئے کیو آر کوڈ سسٹم متعارف کرادیا گیا۔
ایوی ایشن حکام کے مطابق مسافر شکایات درج کرنے کے لیے کیو آر کوڈ اسکین کرسکتے ہیں، کیو آر کوڈ ایئرپورٹ کے مختلف مقامات پر آویزاں کیا گیا ہے، شکایات اور تجاویز کے…
ہمارا کوئی جھگڑا نہیں، اپنا ادارہ وزارت تعلیم کے ساتھ رجسٹرڈ کرانا ہمارا حق ہے: طاہر اشرفی
چیئرمین پاکستان علما کونسل مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ جس طرح آپ کا حق ہے کہ اپنا ادارہ وزارت صنعت کے ساتھ رجسٹرڈ کرائیں اس طرح ہمارا بھی حق ہے کہ اپنا ادارہ وزارت تعلیم کےساتھ رجسٹرڈ کرائیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا…
خضدار میں گاڑی پر فائرنگ سے نائب رسالدار جاں بحق
خضدار کے علاقے میں گاڑی پر فائرنگ سے نائب رسالدار جاں بحق ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ خضدار کے علاقے ٹاؤن ایریا میں پیش آیا، جس میں مسلح افراد نے ایک گاڑی پر گولیاں برسا دیں۔
فائرنگ کی زد میں آکر نائب رسالدار…
مدارس رجسٹریشن قانون: جے یو آئی نے صدر کے اعتراضات کی نقول مانگ لیں
جے یو آئی کے قانونی مشیر سینیٹر کامران مرتضیٰ نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو خط لکھ کر سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی بل پر صدر مملکت کے اعتراضات مانگ لیے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ہمیں صدر مملکت آصف علی زرداری کی طرف سے سوسائٹیز رجسٹریشن…
اڈیالہ جیل میں قید پی ٹی آئی کے 200 کارکنوں کو لاہورکیسز میں شامل تفتیش کرنے کی درخواست منظور
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے اڈیالہ جیل میں قید پی ٹی آئی کے 200 کارکنوں کو لاہور کیسز میں شامل تفتیش کرنے کی درخواستیں مںظور کرلیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے درخواستوں کی سماعت کی۔ عدالت نے گرفتار 200 پی ٹی آئی…
کرم کو بھاری ہتھیاروں سے پاک کرنا ناگزیر ہے، کچھ عناصر جنگ چاہتے ہیں، پختونخوا حکومت
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ کرم کو بھاری ہتھیاروں سے پاک کرنا ناگزیر ہے، تاہم کچھ عناصر جنگ چاہتے ہیں۔
ضلع کرم کے گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی مشیر بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ہمیں نفرتوں کو مٹانا ہوگا، جنگ خود…
جاپان کا پاکستان میں انسدادِ پولیو کیلئے 3.1 ملین ڈالر گرانٹ کا اعلان
جاپان نے پاکستان میں انسدادِ پولیو پروگرام کیلئے 3.1 ملین ڈالر گرانٹ کا اعلان کردیا، یہ گرانٹ 2025ء کی پولیو مہمات میں استعمال ہوگی، رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 59 تک پہنچ گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومتِ جاپان نے پاکستان میں پولیو…