براؤزنگ زمرہ

پاکستان

پاکستان کی خبریں۔

نارووال: چھاپے میں چھت سےگرکر زخمی ہونیوالا پی ٹی آئی کارکن اسپتال میں دم توڑ گیا

نارووال میں پولیس چھاپے میں چھت سےگرکر زخمی ہونے والا پی ٹی آئی کارکن اسپتال میں دم توڑگیا۔تحریک انصاف کے ضلعی صدر نے اپنے بیان میں کارکن کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ کارکن کے لواحقین نے تھانہ بدوملی کے سامنے پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔انتقال…

پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کی تیاریاں، اسلام آباد میں 8 ہزار اضافی پولیس اہلکار طلب

اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے احتجاج کو روکنے کی تیاریاں مکمل کرلیں۔اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں ڈی چوک کو سیل کرنے کا عمل جاری ہے اور ملک بھر سے 8 ہزار اضافی پولیس اہلکار طلب کرلیے گئے ہیں۔ پنجاب میں 10 ہزار سے…

پنجاب: اسموگ کی صورتحال میں بہتری کے باوجود لاہور ملک کا آلودہ ترین شہر

پنجاب میں اسموگ کی صورتحال میں بہتری آنے کے باوجود لاہور ملک کے آلودہ ترین شہروں میں سر فہرست ہے۔لاہور میں ائیر پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 366 ریکارڈ کی گئی جس کے بعد لاہور آج بھی ملک کا آلودہ ترین شہر ہے۔ اس کے علاوہ فیصل آباد 285…

پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کچھ معاملات پر مل کر چل سکتے ہیں: فضل الرحمان

جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ کچھ معاملات پر مل کر چل سکتے ہیں یہ ممکن نہیں کہ حکومت کے ساتھ بھی اپوزیشن کریں اور اپوزیشن کے اندر بھی اپوزیشن کریں۔ نجی…

کراچی سے سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ لایا جانے والا طیارہ حیدرآباد پہنچ گیا

کراچی سے بذریعہ نیشنل ہائی وے سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ لایا جانے والا طیارہ حیدرآباد پہنچ گیا۔ایم ڈی 83 ناکارہ مسافر طیارے کے ذریعے سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے طلبا کو تربیت فراہم کی جائے گی۔ ناکارہ طیارے کو کراچی سے ٹریلر…

مذاکرات ہوئے بھی تو پی ٹی آئی کے پر امن رہنے کی ضمانت کون دے گا؟ عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا ابھی کوئی امکان نہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی تک 9 مئی کے 8 مقدمات میں ان کی ضمانت نہیں ہوئی۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ 2 میں بانی…

محسن نقوی ہو یا کوئی اور مذاکرات اس سے ہوں گے جو اسٹیبلشمنٹ سے ہوگا: بیرسٹر سیف

خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ہماری اگر بات ہونی ہے اور ایک دو روز میں پیشرفت ہوئی تو چاہے وہ محسن نقوی ہوں یا کوئی اور ایسی شخصیت کے ساتھ بات ہوگی جو اسٹیبلشمنٹ سے منسلک ہو۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے…

سندھ میں میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی نئی تاریخ کا اعلان

سکھر انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کے تحت سندھ کے میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلئے ٹیسٹ کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ کے کالجز میں داخلوں کیلئے صوبے میں دوبارہ ٹیسٹ 8 دسمبر کو ہوں گے، ایم ڈی…

سویلینز کے فوجی ٹرائل پر بینچ کا معاملہ، آئینی بینچ کمیٹی کا جوڈیشل کمیشن سے رجوع

سپریم کورٹ کی آئینی بینچ کمیٹی نے سویلین کے فوجی ٹرائل سے متعلق معاملے پر آئینی بینچ کی تشکیل کیلئے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بینچز کمیٹی نے…

پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ملتوی، چیئرمین دبئی روانہ

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا رواں ماہ ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری دبئی روانہ ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی سی ای سی کے اجلاس میں حکومتی اتحاد کے بارے میں…