براؤزنگ زمرہ

پاکستان

پاکستان کی خبریں۔

پی ٹی آئی نے احتجاج کیلئے کوآرڈی نیشن کمیٹی قائم کر دی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کے احتجاج کے لیے کوآرڈی نیشن کمیٹی قائم کر دی۔ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جڑواں شہروں کے لیے 12 رکنی کمیٹی…

آپریشنل مسائل حل نہ ہو سکے، متعدد پروازیں تاخیر کا شکار

آپریشنل مسائل حل نہ ہونے کے باعث آج بھی مختلف ایئر لائنز کی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔کراچی سے اسلام آباد کے لیے پی آئی اے کی پرواز میں 3 گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے، پرواز 7 بجے روانہ ہونی تھی جو اب 10 بجے روانہ ہوئی ہے۔ اسلام آباد سے…

محسن نقوی سے سعودی وزیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے سعودی عرب کے نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداود کی ملاقات ہوئی، سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے…

بڑوں کی طرح بچے بھی عزت اور وقار کے مستحق ہیں : چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا کہنا ہے بڑوں کی طرح بچے بھی عزت اور وقار کے مستحق ہیں۔ بچوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں کا عالمی…

سموگ کی شدت میں کمی: لاہور سمیت پنجاب بھر میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

لاہور سمیت پنجاب بھر میں سموگ کی شدت میں کمی کے بعد صوبے میں آج سے تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو گئیں۔صوبے بھر میں فزیکل کلاسز کے ساتھ تدریسی عمل بحال ہوگیا، سکول کھلنے کا وقت صبح پونے 9 بجے سے پہلے نہیں ہو گا، طلبہ اور اساتذہ کے لیے ماسک پہننا…

عوام کی سکیورٹی اولین ترجیح، سیف سٹی پراجیکٹ پر کام تیز کردیا: مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سیف سٹی پراجیکٹ کے پہلے مرحلے پر کام تیز کردیا گیا ہے،عوام کی حفاظت اور سکیورٹی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ سندھ حکومت کے جاری اعلامیہ کے مطابق ڈائریکٹر سندھ سیف سٹیز اتھارٹیز آصف اعجاز شیخ نے…

پی ٹی آئی کے مطالبات بے تکے، حکومت مذاکرات کریگی نہ رعایت دیگی: عرفان صدیقی

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چار مطالبات خیالی غبارے ہیں، ان پر حکومت کسی طرح کے کوئی مذاکرات نہیں کر رہی نہ پی ٹی آئی کو اس سلسلے میں کوئی رعایت دی جا سکتی ہے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ یہ چاروں مطالبات نان سارٹر…

مالم جبہ میں موسم سرما کی پہلی برف باری، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

مالم جبہ میں موسم سرما کی پہلی برف باری، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔ ملک بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد مالم جبہ نظاروں کا لطف اٹھانے پہنچ گئی، مالم جبہ آئے سیاح خوبصورت نظاروں اور فلک بوس پہاڑوں سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ ملک بھر سے آئے…

بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات: سکھوں کا کرتارپور میں قیام، مذہبی رسومات ادا کیں

کرتار پور میں بابا گرو نانک کے 555 ویں جنم دن کی تقریبات کے موقع پر بھارت سے آئے سکھ یاتریوں نے کرتار پور میں قیام کیا۔ سکھ یاتری دربار بابا گرونانک میں اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی میں مصروف رہے، سکھ یاتری دو روز کرتار پور میں ہی قیام…

کچھ عناصر ملک میں عدم استحکام چاہتے ہیں: شرجیل میمن

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ کچھ عناصر ملک میں عدم استحکام چاہتے ہیں۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو ورغلایا جارہا ہے، پی ٹی آئی کا ٹولہ پاکستان میں انارکی چاہتا ہے،…