براؤزنگ زمرہ
پاکستان
پاکستان کی خبریں۔
ترمیمی بل کے ذریعے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں کمی ہوئی ہے اضافہ نہیں: رانا ثنا
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں منظور ترمیمی بل کے ذریعے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں کمی ہوئی ہے اضافہ نہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ…
سروسز چیفس کی مدت ملازمت میں توسیع سے کئی افسروں کی حق تلفی ہوگی: عمر ایوب
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ سروسز چیفس کی مدت ملازمت میں توسیع سے کئی افسروں کی حق تلفی ہوگی۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب کا کہنا تھاکہ آج پی ٹی آئی کے اتحادیوں کو دیوار سے لگانے کی کوشش…
رانی پور کمسن ملازمہ ہلاکت کیس: ہائیکورٹ کا مقدمہ واپس انسداد دہشتگردی عدالت بھیجنےکا حکم
سندھ ہائی کورٹ نے رانی پور میں کمسن بچی سے جنسی زیادتی، تشدد اور ہلاکت کیس واپس انسداد دہشت گردی عدالت خیرپور بھیجنےکا حکم دے دیا۔
رانی پور میں کمسن بچی سے جنسی زیادتی، تشدد اور ہلاکت کے کیس میں سیشن جج خیرپور کی جانب سے بھیجے گیے ریفرنس…
وزیر کو سرکاری گھر کے بجائے اپنے گھر رہائش پرماہانہ 2 لاکھ کرایہ ملے گا، پختونخوا اسمبلی سے بل منظور
خیبر پختونخوا اسمبلی نے وزرا کی تنخواہوں اور مراعات کا ترمیمی بل 2024 منظور کرلیا۔
اسمبلی سے منظور شدہ نئی ترامیم کے تحت وزرا کو سرکاری گھر میں تزئین و آرائش کیلئے ایک دفعہ 10 لاکھ دیے جائیں گے، 10لاکھ روپے میں تزئین و آرائش میں قالین،…
سینیٹ نے قومی اسمبلی سے منظور کردہ 6 بلز 16 منٹ میں منظور کرلیے
سینیٹ نے قومی اسمبلی سے منظور کردہ 6 بلز 16 منٹ میں منظور کر لیے۔
سینیٹ نے آرمی، نیول اور ائیر چیف کی مدت ملازمت بڑھا کر پانچ سال کرنے کے آرمی ایکٹ، نیوی ایکٹ اور ائیر فورس ایکٹ میں ترمیم کے بلز منظور کیے۔
سینیٹ نے سپریم کورٹ کے ججز…
سندھ اسمبلی نے صوبائی آئینی بینچ کے قیام کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی
سندھ اسمبلی نے صوبائی آئینی بینچ کے قیام کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس میں 26آ ئینی ترمیم کے تحت ہائی کورٹ میں آئینی بینچ کے قیام کی قرارداد وزیر پارلیمانی امور ضیا لنجار نے پیش کی۔
ایم کیو ایم نے اعتماد…
جماعت اسلامی نے 26 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی
جماعت اسلامی نے 26 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست دائر کی۔ جماعت اسلامی نے سپریم کورٹ میں درخواست اردو میں دائر کی جسے وکیل عمران شفیق نے تحریر کیا۔…
قومی اسمبلی سے منظور شدہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ ترمیمی بل کیا ہے؟
اسلام آباد: قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ ترمیمی بل منظور کرلیا۔
بل کے مطابق سپریم کورٹ میں موجود آئینی معاملات، درخواستیں، اپیلیں، نظرثانی درخواست آئینی بینچ نمٹائےگا۔ چیف جسٹس، سپریم کورٹ کے سینئر جج اور آئینی…
قومی اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی کے شاہد خٹک اور عطا تارڑ کے درمیان ہاتھا پائی
اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے شاہد خٹک اور ن لیگ کے عطا تارڑ کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی۔
قومی اسمبلی اجلاس میں حکومت کی جانب سے مختلف بلز ضمنی ایجنڈےکے ذریعے لائےگئے۔
اس دوران قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن نے…
قومی اسمبلی سے سروسز چیفس کی مدت 5 سال کرنے کا بل کثرت رائے سے منظور
قومی اسمبلی نے سروسز چیفس کی مدت 5 سال کرنےکابل کثرت رائے سے منظور کرلیا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل 1952 قومی اسمبلی میں پیش کیا۔ پاکستان نیوی ترمیمی بل اور تمام سروسز چیفس کی مدت ملازمت 5 سال کرنے کا بل بھی ایوان میں…