براؤزنگ زمرہ
پاکستان
پاکستان کی خبریں۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں جانوروں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کا قانون منظور
خیبرپختونخوا اسمبلی نے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار جانوروں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کا قانون منظور کرلیا۔
بل صوبائی وزیر لائیو اسٹاک فضل حکیم نے ایوان میں پیش کیا۔ بل میں کہا گیا ہےکہ گھوڑا،گدھا، خچر سمیت دیگر جانوروں پر زیادہ…
سندھ اسمبلی میں 26 ویں آئینی ترمیم کی حمایت میں قرارداد کثرت رائے سے منظور
سندھ اسمبلی میں 26 ویں آئینی ترمیم کی حمایت میں قرارداد وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے پیش کی، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے قرارداد کی مخالفت کی۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اس ترمیم کے بعد…
فلسطینی طلبا کو سہولت دینا کوئی احسان نہیں ہمارا فرض ہے،وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہےکہ عالمی برادری غزہ میں جنگ بندی کرانے میں ناکام رہی، ہیگ کی عالمی عدالت کا فیصلہ بھی اسرائیل کو نہیں روک سکا۔
پاکستان میں زیرتعلیم فلسطینی طلبا کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا…
جسٹس منصور علی شاہ آج عمرے کی ادائیگی کیلئے مکہ روانہ ہوں گے
سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ آج عمرے کی ادائیگی کےلیے مکہ روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس منصور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فل کورٹ ریفرنس میں شریک نہیں ہوں گے، جسٹس منصور علی شاہ فیملی سمیت عمرے پر روانہ ہوں گے،…
فضائی آلودگی کے باعث لاہور میں اسکول کھلنےکے اوقات تبدیل
محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نے اس حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں فضائی آلودگی کے باعث اسکول کھلنے کے وقت میں تبدیلی کی گئی ہے۔ بچوں کے لیے اسکول صبح 8 بج کر 45 منٹ پر کھلیں گے۔ اسکول کھلنےکا نیا وقت 28 اکتوبر…
کراچی میں احتجاج کے دوران وکلا نے شارع فیصل بند کردی
کراچی میں احتجاج کے دوران وکلا نے شارع فیصل بند کردی جس کے باعث سڑک ٹریفک کے لیے بند ہوگئی اور اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا۔
پولیس کے مطابق کالا پل سگنل پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا اور سڑک ٹریفک کے لیے بند کردی۔
مظاہرین کا کہنا…
اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس: عدالت کا علی امین کوگرفتار کرکے پیش کرنےکا حکم
اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں اسلام آباد کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے 26 اکتوبر کو پیش کرنےکا حکم دے دیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ اور شراب برآمدگی…
وکلا تنظیموں اور رہنماؤں کا جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس تقرری کا خیر مقدم
وکلا تنظیموں اور رہنماؤں نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس تقرری کا خیر مقدم کیا ہے۔
سابق صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نےکہا ہےکہ جسٹس یحییٰ آفریدی کی نامزدگی پسند یا نا پسندیدگی کی بنیاد پرنہیں ہوئی، وہ غیرمتنازع جج ہیں۔
وائس…
توشہ خانہ ٹوکیس،بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور، روبکار جاری نہ ہونےکے باعث رہائی نہ ہوسکی
سینئر اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدم دستیابی کے باعث روبکار جاری نہ ہوسکی جبکہ اسپیشل جج سینٹرل نمبر ٹو ہمایوں دلاور کی بھی رخصت کے باعث روبکار جاری نہ ہوسکی۔
پی ٹی آئی وکلا مچلکے جمع کرانے کے لیے عدالتوں کے چکر لگاتے رہے جس…
ایم این اے مبارک زیب کا آئینی ترمیم پر حکومت کا ساتھ دینے پر مؤقف سامنے آگیا
باجوڑ سے رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) مبارک زیب کا کہنا ہے کہ انہوں نے 26 ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر سوچ سمجھ کر وفاقی حکومت کا ساتھ دیا ہے۔
پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو میں رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے میرے…