براؤزنگ زمرہ

پاکستان

پاکستان کی خبریں۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ،کرپشن پر سول جج برطرف، دو ججز کو سزائیں

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کرپشن اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے پر تین جوڈیشل افسران کو مختلف نوعیت کی سزائیں سنا دیں۔ نجی نیوزچینل کے مطابق چیف جسٹس کی منظوری کے بعد تین ججز کو سزائیں سنانے…

عمران خان کا ملٹری ٹرائل شروع بھی نہیں ہوا عدالت نے امتناع دیدیا، عظمیٰ بخاری

پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا ملٹری ٹرائل شروع بھی نہیں ہوا عدالت نے حکم امتناع دے دیا۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جس عدالت کا جو…

بلوچستان میں ملٹری آپریشن نہیں کرنا چاہتے، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم ہمیشہ کہتے ہیں کہ صوبے میں ملٹری آپریشن نہیں کرنا چاہتے ہیں کیونکہ خون کے ذریعے بلوچستان آزاد نہیں ہوگا، پنجگور میں سافٹ ٹارگٹ کے ذریعے مزدوروں کو قتل کیا گیا…

وزیراعلی کے پی پشاور ہائیکورٹ میں پیش، جبری گمشدگی کیخلاف قانون سازی کی یقین دہانی

لاپتا افراد کیس میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور طلبی پر پشاور ہائیکورٹ میں پیش ہوگئے اور شہریوں کو جیل سے رہائی کے فوراً بعد دوبارہ گرفتار کرنے کے خلاف قانون سازی کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی…

خیبر پختونخوا میں اتحاد تنظیمات مدارس تشکیل 

پشاور: خیبر پختونخوا میں اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان تشکیل دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان  صوبہ خیبر پختونخوا کا اجلاس ہوا ، جس میں دینی مدارس کی پانچ تنظیموں وفاق المدارس العربیہ، تنطیم المدارس اہلسنت، وفاق المدارس…

پشاور ہائی کورٹ میں 165 ججز کی تقرریاں، تبادلے

پشاور ہائی کورٹ میں 165 ججز کی تقرریاں اور تبادلے کردئیے گئے۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی منظوری کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق 50 ایڈیشنل سیشن ججز کی تقرریوں اور تبادلوں کی منظوری دی گئی۔ 16 سیشن ججز کو تبدیل کیا گیا ہے جبکہ 75…

جسٹس منیب کی آرٹیکل 63 اے کیس سننے سے معذرت، چیف جسٹس کا خط کو ریکارڈ کا حصہ بنانے سے انکار

آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے فیصلے پر نظرثانی اپیلوں پر سماعت جسٹس منیب اختر کے عدالت میں پیش نہ ہونے کے باعث ملتوی کر دی گئی۔ آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے فیصلے پر نظرثانی اپیلوں پر سماعت سپریم کورٹ میں شروع ہوئی تو چیف جسٹس قاضی…

راولپنڈی احتجاج،پنجاب پولیس نے زخمی پولیس افسران اور اہلکاروں کی تفصیلی رپورٹ جاری کردی

پنجاب پولیس نے28 ستمبرکو سیاسی جماعت کےمظاہرے کےدوران زخمی ہونے والے افسران اور اہلکاروں کی تفصیلی رپورٹ جاری کردی۔ پنجاب پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری تفصیل میں بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی میں 28 ستمبر کو بلوائیوں نے 26 پولیس افسران…

کارساز حادثہ کیس،منشیات کے مقدمے میں بھی ملزمہ کی ضمانت منظور

کارساز حادثہ کیس میں گرفتار خاتون ملزمہ کی منشیات کیس میں بھی ضمانت منظور ہو گئی۔ سندھ ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران ملزمہ کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ہماری ایک ایف آئی آر میں درخواست ضمانت منظور کی جاچکی ہے، اس کیس کی میں…

پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز سے متعلق الیکشن کمیشن کی اپیل منظور، لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم

سپریم کورٹ نے پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز پر دائر اپیل پر فیصلہ سنا دیا۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے عدالت نے پیر کی صبح سنایا۔ چیف جسٹس نے فیصلہ…