براؤزنگ زمرہ

پاکستان

پاکستان کی خبریں۔

پی ٹی آئی آج بھی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے، اس میں دیر نہیں ہونی چاہیے،رؤف حسن

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت ناگزیر قرار دے دی۔ ایک انٹرویو میں رؤف حسن کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف آج بھی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بات چیت…

جسٹس منصور کا بطور چیف جسٹس سوشل میڈیا پر زیر گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے، وزارت قانون

وفاقی وزارت قانون و انصاف نے سوشل میڈیا پر زیر گردش جسٹس منصورعلی شاہ کے بطور چیف جسٹس نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے دیا۔ اعلامیہ وزارت قانون و انصاف کے مطابق سوشل میڈیا پر جسٹس منصورعلی شاہ کا چلنے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔ وزارت قانون…

مخصوص نشستوں کا کیس، وضاحتی حکم سینئر جج کے اسٹاف کےکہنے پر اپلوڈ ہوا، رجسٹرار کا چیف جسٹس کو جواب

مخصوص نشستوں کے کیس میں اکثریتی ججز کے وضاحتی حکم نامے کے معاملے پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے 9 سوالات کے جوابات پر مشتمل رپورٹ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بھجوادی۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ نے 14ستمبر کے ڈپٹی رجسٹرار کے نوٹ پر وضاحت مانگی تھی اور…

دوبارہ گنتی ہو تو فارم 45 اور 47 کا حتمی تعین نہیں کہا جا سکتا: سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ

سپریم کورٹ نے بلوچستان کے ضلع نصیرآباد میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور انتخابی دھاندلی کے معاملے پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے تحریر کردہ 4 صفحات کا فیصلہ جاری کیا۔ سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ…

اگلے چیف جسٹس کی تقرری کا اعلان جلد کیا جائے، جسٹس منصور کی مکمل حمایت کرتے ہیں، عمران خان

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اگلے چیف جسٹس کی تقرری کا اعلان جلد کیا جائے۔ اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ…

جعلی خبریں روکنےکیلئے اخبارات کا کردار بہت اہم ہے، صدر کا نیوز پیپرریڈرشپ ڈے پر پیغام

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ تیز رفتار ڈیجیٹل دور میں غلط معلومات اور جعلی خبریں روکنےکے لیے اخبارات کا کردار بہت اہم ہے۔ نیشنل نیوز پیپرریڈرشپ ڈے پراپنے پیغام میں صدر زرداری نے کہا کہ اخبارات کے قارئین کے عالمی دن پر آل…

آصف زرداری، نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس نیب کو واپس ہوگا یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ

احتساب عدالت اسلام آباد نے صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ریفرنس نیب کو واپس بھیجنے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ آصف علی زرداری، نواز شریف اور دیگر کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس نیب کو واپس بھیجنے…

آئی ایم ایف کا اجلاس آج ہوگا، قرض منظوری کی امید، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ آئی ایم ایف کے آج ہونے والے بورڈ اجلاس میں 7 ارب ڈالر کا قرض پروگرام منظور ہو جائے گا جس کے بعد بھی ٹیکس، توانائی اور ادارہ جاتی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل جاری رکھیں گے۔ چینی…

سندھ سیکریٹریٹ کے ملازمین کے لئے ہیلتھ انشورنس کی منظوری

سندھ سیکریٹریٹ کے ملازمین اور ان کے لواحقین کے لئے ہیلتھ انشورنس کا معاہدہ ہوگیا۔ سندھ حکومت اور اسٹیٹ لائف انشورنس کے درمیان کیے گئے معاہدے کے تحت معائدے کے تحت سندھ سیکریٹریٹ، وزیر اعلیٰ ہائوس، گورنر سیکریٹریٹ اور سندھ اسیمبلی ملازمین…

ٹیکسلا میں مسافر گاڑی پر ڈمپر الٹنے سے 4 افراد جاں بحق

راولپنڈی کی تحصیل ٹیکسلا میں مسافر گاڑی پر ریت سے بھرے ڈمپر کے الٹنے سے چار افراد جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق واقعہ بیریر نمبر 2 واہ کینٹ میں پیش آیا جہاں فوری طور پر ریسکیو ٹیموں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور گاڑی…