براؤزنگ زمرہ
دنیا
دنیا بھر کی خبریں
اسرائیلی جارحیت کیخلاف آواز اٹھانے پر امریکا میں ایک اور طالبعلم گرفتار
اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے پر امریکا میں ایک اور طالب علم کو گرفتار کر لیا گیا۔
امریکی ریاست میساچوسٹس کی ٹفٹس یونیورسٹی میں زیر تعلیم ترک طالبہ رومیسہ کو امریکی امیگریشن حکام نے گرفتار کر لیا۔
رومیسہ…
متحدہ عرب امارات میں بھیک مانگتے ہوئے 5 خواتین سمیت 10 پاکستانی گرفتار
متحدہ عرب امارات میں حکام نے 5 خواتین سمیت 10 پاکستانیوں کو بھیک مانگتے ہوئے گرفتار کر لیا۔
یو اے ای حکام نے پاکستانی حکام کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ذرائع کے مطابق پنجاب کے ضلع وہاڑی کی…
امریکی میگزین نے یمن سے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کے جنگی منصوبے کی مزید تفصیلات جاری کر دیں
امریکا کے اٹلانٹک میگزین نے یمن سے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کےجنگی منصوبے کی مزید تفصیلات جاری کردیں۔
ٹرمپ انتظامیہ کے سینیئر ترین اہلکاروں نے گزشتہ دنوں اس امریکی میگزین کے ایڈیٹر ان چیف جیفری گولڈ برگ کو غلطی سے اس گروپ میں شامل کرلیا تھا…
امریکا نے قطرکو 2 ارب ڈالر مالیت کے جدید ڈرونز اور ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری دیدی
امریکا نے قطر کو جدید دفاعی سازوسامان فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے، یہ معاہدہ لگ بھگ 2 ارب ڈالر مالیت کا ہے۔
امریکی ادارے ڈیفنس سکیورٹی کو آپریشن ایجنسی (DSCA) کے مطابق معاہدے میں 8 ،MQ-9B ڈرونز، 500 پاؤنڈ وزنی بم، ریڈار، سیٹلائٹ…
امریکی صدر ٹرمپ کا امپورٹڈ گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیکس لگانے کا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امپورٹڈ گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیکس لگانے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو وائٹ ہاؤس میں اعلان کیا کہ امریکا سے باہر تیار کی جانے والی تمام گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا…
یو اے ای میں یوم پاکستان کے سلسلے میں انوکھی اور منفرد آرٹ نمائش
متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں یوم پاکستان کے سلسلے میں انوکھی اور منفرد آرٹ نمائش سجائی گئی جہاں مشرق وسطیٰ سے تعلق رکھنے والے تخلیق کاروں کے پاکستان سے متعلق فن پارے پیش کیے گئے۔
نمائش کا اہتمام پاکستانی کیورٹر صائمہ فرقان اور…
ویڈیو: آسٹریلوی سینیٹر ایوان میں مردہ سالمن مچھلی کیوں لے آئیں؟
کینبرا: آسٹریلیا کی گرین پارٹی کی سینیٹر سینٹ اجلاس کے دوران ایوان میں مردہ سالمن مچھلی لے آئیں۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سینیٹر سارہ ہینسن ینگ نے بدھ کے روز پارلیمنٹ میں ایک بڑی سالمن مچھلی لہرا کر حکومت کی مجوزہ قانون سازی کے…
امریکا نے پاکستان سمیت مختلف ممالک کی 80 کمپنیوں کو برآمدات کی بلیک لسٹ میں شامل کردیا
امریکا نے پاکستان سمیت مختلف ممالک کی 80 کمپنیوں کو برآمدات کی بلیک لسٹ میں شامل کردیا۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق جن ممالک کی کمپنیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں پاکستان، چین، ایران، متحدہ عرب امارات اورجنوبی افریقا شامل ہیں…
جنوبی کوریا میں تباہ کن جنگلاتی آگ سے 19 افراد ہلاک
جنوبی کوریا کے جنگلات میں آگ لگنے سے 19 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آگ جنوبی کوریا کے مشرقی علاقوں کے 12 مقامات پر لگی جس کے نتیجے میں اب تک 19 افراد ہلاک جبکہ ہزاروں افراد بے گھر بھی ہوئے ہیں۔
رپورٹ…
اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے، 7 بچوں سمیت مزید 30 سے زائد فلسطینی شہید
اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں 7 بچوں سمیت مزید 30 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔
تنظیم سیو دی چلڈرن کے مطابق اسرائیلی بمباری سے ایک ہفتے میں 270 بچے شہید ہوگئے جب کہ حالیہ حملوں میں 7 بچوں سمیت مزید 30 سے زیادہ…