براؤزنگ زمرہ
دنیا
دنیا بھر کی خبریں
اقوام متحدہ نے یمن میں حوثیوں کے زیر اثر علاقوں میں اپنی تمام سرگرمیاں معطل کر دیں
اقوام متحدہ نے یمن میں حوثیوں کے زیر اثر علاقوں میں اپنی تمام سرگرمیاں معطل کر دیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جمعرات کو یمن کے دارالحکومت صنعا سے اقوام متحدہ اسٹاف کو حراست میں لیے…
ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر پہلا مقدمہ درج
ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی غیرقانونی قرار دینے کے نئے قانون کے تحت جمعہ کو 2افراد پر مقدمہ درج کیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان افراد…
امریکی اسلحے کی برآمدات 318 ارب ڈالر مالیت کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
مالی سال 2024 میں امریکی اسلحے کی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق مالی سال 2024 میں امریکا نے ریکارڈ 318.7 ارب ڈالر کا اسلحہ برآمد کیا جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 29 فیصد زیادہ ہے۔…
امریکا: جنوبی کیلیفورنیا میں 5 مزید مقامات پر آگ بھڑک اٹھی
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے مختلف علاقوں میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں تاہم اس دوران جنوبی کیلیفورنیا میں 5 مزید مقامات پر آگ بھڑک اٹھی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعرات کو لاس اینجلس، سان ڈیاگو، وینچورا…
کراچی سے بھی بڑے برفانی تودے کو سائنسدانوں نے خطرہ کیوں قرار دیدیا؟
دنیا کا سب سے بڑا برفانی تودہ عرصے سے سائنسدانوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
اے 23 اے نامی یہ برفانی تودہ 1986 میں انٹار کٹیکا کے ساحلی علاقے سے الگ ہوکر بحیرہ ودل کی تہہ میں رک کر ایک برفانی جزیرے کی شکل اختیار کر گیا تھا۔
1500…
مسجد الحرام میں بجلی کا متبادل بیرونی نظام جسے گزشتہ 40 سال سے استعمال کرنے کی ضرورت ہی نہیں پڑی
مکہ مکرمہ: مسجد الحرام میں بجلی کا متبادل بیرونی نظام گزشتہ 4 دہائیوں سے استعمال کرنے کی ضرورت ہی نہیں پڑی۔
عرب میڈیا کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کے سی ای او غازی الشھرانی نے کہا ہے کہ مسجد الحرام میں…
ایشیا کے امیر ترین شخص کا دنیا کا سب سے بڑا ڈیٹا سینٹر بھارت میں تعمیر کرنیکا منصوبہ
ایشیا کے امیر ترین شخص کی جانب سے ایک حیرت انگیز منصوبے پر کام کیا جا رہا ہے۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز بھارت میں دنیا کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر کو تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کر…
بھارت: اسلحہ ساز فیکٹری میں دھماکا، 8 افراد ہلاک اور 7 زخمی
بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی اسلحہ ساز فیکٹری میں دھماکے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے شہر ناگپور میں واقع اسلحہ ساز فیکٹری میں جمعہ کو دھماکا ہوا جس کی آواز تقریباً 5 کلو میٹر دور تک سنی گئی۔
بھارتی…
آئی سی سی چیف پراسیکیوٹر کا طالبان سربراہان کیخلاف عالمی عدالت میں جانے کا فیصلہ
آئی سی سی چیف پراسیکیوٹر کریم خان نے طالبان کے سینئر رہنماؤں کے خلاف عالمی عدالت میں جانے کا فیصلہ کرلیا۔
آئی سی سی چیف پراسیکیوٹر کریم خان خواتین کو ہراساں کرنے کے الزام میں تحریک افغان طالبان کی قیادت کے وارنٹ گرفتاری کا مطالبہ کریں…
شام میں تقسیم کا خطرہ اب بھی موجود ہے: اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ شام میں تقسیم کا خطرہ اب بھی موجود ہے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب میں کہا کہ شام کی تقسیم اب بھی…