براؤزنگ زمرہ

دنیا

دنیا بھر کی خبریں

سعودی عرب نے گریٹر اسرائیل کے متنازع نقشے کو مستردکر دیا

سعودی عرب نے اسرائیلی نقشے کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے مسترد کر دیا۔ سعودی وزارت خارجہ کے مطابق اسرائیل نے نام نہاد گریٹر اسرائیل کے متنازع نقشے جاری کئے، نقشوں میں عرب ممالک کے بعض علاقوں کو نام نہاد گریٹر اسرائیل کا حصہ قرار دیا گیا تھا،…

برازیل میں بس الٹنے سے 7 مسافر ہلاک، 8 خواتین سمیت 15 شدید زخمی

برازیل کی ریاست پیاؤئی میں بس الٹنے سے7 مسافر ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فیڈرل ہائی وے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ یہ حادثہ گزشتہ روز جنوبی پیاوئی میں ساؤ گونکالو ڈو گرگیویا اور کورنٹے کی میونسپلٹیوں کے…

سعودیہ میں میڈیکل انشورنس سے منسلک افراد کی تعداد 13 ملین تک پہنچ گئی

سعودی عرب میں میڈیکل انشورنس سے منسلک افراد کی تعداد 13 ملین تک پہنچ گئی جن میں سعودی اورغیرملکی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انشورنس کونسل کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ مملکت کے نجی شعبے کے کارکنوں کے لئے لازمی میڈیکل انشورنس…

آسٹریلیا میں طیارہ گرکر تباہ، 2 غیر ملکی سیاحوں سمیت 3 افراد ہلاک

آسٹریلیا میں سمندری طیارہ گرنے کے باعث 2 ملکی سیاحوں سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست ویسٹرن آسٹریلیا کے وزیراعظم راجر کک نے ڈبلیو اے کے پولیس کمشنر کرنل بلانچ کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ گزشتہ رات کو…

جعلسازی کیس: ٹرمپ کی سزا سنانے کی سماعت حلف برداری تک روکنے کی اپیل

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کاروبار میں جعلسازی کے مقدمے میں سپریم کورٹ میں سزا سُنانے کی کارروائی روکنے کی اپیل کردی۔ واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق گذشتہ روز نیو یارک کی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کی سزا سنانے کی کارروائی روکنے کی اپیل…

صیہونی حکومت نے گریٹر اسرائیل کا نقشہ جاری کردیا

اسرائیل کی صیہونی حکومت نے گریٹر اسرائیل کا نقشہ جاری کر دیا۔ صیہونی حکومت کی جانب سے جاری کیے نقشے میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے علاوہ اردن، شام، لبنان اور دیگر عرب ممالک کو صیہونی ریاست کا حصہ دکھایا گیا ہے۔ فلسطین، سعودی عرب، قطر،…

لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، ہزاروں گھر جل گئے، 50 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان

امریکی شہر لاس اینجلس کے مضافاتی علاقے میں موجود جنگلات میں لگنے والی آگ سے ہلاک افراد کی تعداد 5 ہوگئی جبکہ آگ سے نقصانات کا تخمینہ 50 ارب ڈالر سے بھی زائد ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے…

افریقی ملک چاڈ کے صدارتی محل پر مسلح افراد کا حملہ، جوابی کارروائی میں 18 حملہ آور ہلاک

شمالی افریقا کے ملک چاڈ کے صدارتی محل پر مسلح افراد کے حملے میں 18 حملہ آور سمیت 19 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دارالحکومت انجامینا میں بدھ کے روز صدارتی محل پر مسلح افراد نے حملہ کیا۔ خبر رساں ایجنسی کے…

دبئی: افغان طالبان اور بھارتی حکام کے درمیان اہم ملاقات: سیاسی، اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال

دبئی میں افغان طالبان اور بھارتی حکام کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں باہمی تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور افغان بھارت کرکٹ تعاون مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ بھارتی حکام کے مطابق بدھ کو سیکرٹری خارجہ وکرم مسری اور افغان قائم مقام…

یو اے ای نے 19افراد اورکمپنیوں کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرلیا

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے 19 افراد اور کمپنیوں کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق اخوان المسلمون جماعت سے تعلق پر ان افراد اور کمپنیوں کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ اماراتی میڈیا کے مطابق…