براؤزنگ زمرہ

دنیا

دنیا بھر کی خبریں

لندن: 10 سالہ سارہ شریف کے قتل کے جرم میں والد اور سوتیلی ماں کو عمر قید کی سزا سنادی گئی

برطانوی عدالت نے 10 سالہ سارہ شریف کے قتل کے جرم میں مقتولہ کے والد عرفان شریف اور سوتیلی ماں بینش بتول کو عمر قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے مقتولہ کے چچا فیصل ملک کو بھی 16 سال قید کی سزا سنائی۔ جج کے مطابق عرفان شریف کو کم سےکم 40 سال…

روس کے نیوکلیئر پروٹیکشن فورسز کے سربراہ بم دھماکے میں مارے گئے

روس میں خوفناک دھماکا عین اُس وقت ہوا جب لیفٹیننٹ جنرل ایگور کیریلوف اپنی رہائش گاہ سے باہر نکل رہے تھے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ عمارت روسی دارالحکومت کے محفوظ علاقے اور کریملین سے محض 7 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع تھی۔ دھماکے…

بنگلہ دیش کے کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب کی تصویر ختم

5 اگست کو عوامی انقلاب کے نتیجے میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد سے بنگلہ دیش میں اہم تبدیلیاں سامنے آرہی ہیں۔ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی جانب سے جوئے بنگلہ کے نعرے کا خاتمہ کردیا گیا جبکہ کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب کی…

یمن سے اسرائیل پر میزائل حملہ، تل ابیب ایئرپورٹ بند

یمن سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملے کے بعد تل ابیب ایئرپورٹ کو عارضی طور پر بند کردیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق یمن سے تل ابیب اور اسرائیل کے وسطی علاقوں پر میزائل داغے گئے۔ میزائل حملوں کے بعد اسرائیل کے مختلف علاقوں میں سائرن بجائےگئے۔…

پورٹ ولا میں 7.4 شدت کے زلزلے سے زمین لرز اٹھی، سونامی کی وارننگ جاری

وانواٹو کے علاقے پورٹ ولا میں 7.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں سے زمین لرز اٹھی جس کے بعد علاقے میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق منگل کے روز وانواٹو کے دارالحکومت پورٹ ولا میں 7.4 شدت کے…

روس کے علاقے میں جھڑپ کے دوران شمالی کوریا کے 30 فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے؛ یوکرین

یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کے علاقے کرسک میں ہونے والی ایک جھڑپ میں شمالی کوریا کے فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے خلاف جنگ میں روس کی مدد کے لیے شمالی کوریا نے اپنے فوجی دستے جنگ زدہ علاقوں میں بھیجے…

جنگ کے بعد سے پہلی بار غزہ جنگ بندی معاہدہ طے پا جانے کے قریب ترین مرحلے تک پہنچ گیا

غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشتہ برس اکتوبر سے شروع ہونے والی جنگ کے دوران پہلی بار حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پاجانے کے اتنے قریب پہنچا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس سے منسلک مصدقہ ذرائع نے…

آئرلینڈ اور اسرائیل میں کشیدہ تعلقات مزید تناؤ کا شکار ہو گئے

اسرائیل نے ڈبلن میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا ہے، جس سے آئرلینڈ اور اسرائیل میں کشیدہ تعلقات مزید تناؤ کا شکار ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئرلینڈ کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی نسل کشی کے خلاف ایکشن کے مطالبے پر اسرائیل…

شام کے کردوں نے بھی بڑا اعلان کر دیا

شام کے کردوں نے تمام فوجی کارروائیوں کو ختم کرنے اور ایک ہونے کا اعلان کر دیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی شام میں کرد زیرقیادت نیم خودمختار انتظامیہ نے تمام لڑائیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ شام میں کرد مسلح گروپوں اور…

امریکی ریاست وسکونسن کے اسکول میں فائرنگ کرنیوالی اسی اسکول کی طالبہ نکلی

امریکی ریاست وسکونسن کے اسکول میں ہونے والی فائرنگ میں اسکول طالبہ ملوث نکلی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست وسکونسن کے ایک اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں اب تک ایک ٹیچر اور ایک طالب علم کی موت ہوچکی ہے جب کہ 6 زخمی…