براؤزنگ زمرہ
دنیا
دنیا بھر کی خبریں
بھارت: گولڈن ٹیمپل میں سکھ تنظیم اکالی دل کے رہنما پر فائرنگ
سکھوں کے مقدس مقام گولڈن ٹیمپل میں سکھ تنظیم اکالی دل کے رہنما سکھبیر سنگھ بادل پر قاتلانہ حملہ ہوا جس میں وہ بال بال بچ گئے۔
دربار صاحب کے سامنے سکھبیر سنگھ پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو وہاں موجود لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا،…
دنیا کے خوبصورت ترین ائیرپورٹ کا اعزاز ایک مسلم ملک کے نام
روزانہ کروڑوں افراد فضائی سفر کرتے ہیں، جس کے دوران انہیں ائیر پورٹ پر وقت گزارنے کا تجربہ بھی ہوتا ہے۔
کچھ ہوائی اڈے ان کو پسند نہیں آتے، کچھ اوسط درجے کے لگتے ہیں اور کچھ ان کو دلوں میں جگہ بنالیتے ہیں۔
مگر دنیا کا سب سے خوبصورت…
افغانستان؛ کالعدم ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب کمانڈر شاہد عمر اپنے 3 ساتھیوں سمیت ہلاک
افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر رحیم اللہ عرف شاہد عمر اپنے دیگر 3 ساتھیوں سمیت مارا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر کو افغانستان کے صوبے کنڑ کے علاقے شرنگل میں ایک…
مارشل لا اور ملک سے غداری؛ جنوبی کوریا کے صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک جمع
اکثریت رکھنے والی اپوزیشن جماعت نے جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول کے خلاف پارلیمنٹ میں ملک سے غداری پر مواخذے کی تحریک جمع کرادی گئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر کو مارشل لا کے نفاذ میں بری طرح ناکامی کے بعد مشکلات کا…
چین کا کرارا جواب، امریکا کو فوجی استعمال کی اہم اشیا کی برآمدات پر پابندی لگا دی
چین نے تجارتی کشیدگی میں اضافے کے بعد امریکا کو اہم معدنیات کی برآمد پر پابندی لگا دی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے منگل کے روز امریکا کو گیلیم، جرمینیم اور اینٹیمونی کی برآمدات پر پابندی عائد کر دی ہے، جن کا فوجی استعمال وسیع…
تاج محل کو بم سے اڑانے کی دھمکی
دنیا کے سات عجائبات میں شامل اور لازوال محبت کی علامتی یادگار تاج محل کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔
مغلیہ سلطنت کے بادشاہ شاہ جہاں کی اپنی محبوب بیوی ممتاز محل کی موت کے بعد اس سے لازوال محبت کی یاد میں آگرہ میں قائم یادگار علامت…
مسجد نبویؐ ریاض الجنہ میں نماز کے لیے شیڈول جاری
سعودی عرب میں ادارہ امور حرمین نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں روضہ الشریفہ (ریاض الجنہ) میں نماز کے لیے مرد وخواتین زائرین کے لیے یومیہ بنیاد پر شیڈول کا تعین کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ادارہ امور حرمین کی…
جنگ بندی ختم ہوئی تو لبنان اور حزب اللہ میں فرق نہیں کریں گے: اسرائیل کی دھمکی
اسرائیل نے دھمکی دی ہے کہ جنگ بندی ختم ہوئی تو لبنان اور حزب اللہ میں فرق نہیں کریں گے۔
اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے لبنان اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کے باہمی الزامات کے بعد دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حزب اللہ…
جنوبی کوریا :اپوزیشن کا صدر کے مستعفی نہ ہونے پربغاوت کا مقدمہ چلانے کی دھمکی
جنوبی کوریا میں حزب اختلاف کی مرکزی جماعت نے اعلان کیا ہے کہ وہ صدر یون سوک یول اور ان کے کئی سینئر سکیورٹی معاونین کے خلاف "بغاوت" کے الزام میں مقدمہ دائر کرے گی۔
عرب میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ "ہم صدر،…
بھارت : شہری گوگل میپ کے ہاتھوں پھر گمراہ ، گاڑی نہرمیں جا گری
بھارت میں گوگل میپ کے ذریعے گمراہ ہو کر حادثے کا شکار ہونے کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں گاڑی نہر میں گرنے سے 3 افراد زخمی ہو گئے، زخمی ہونے والے افراد مبینہ طور پر گوگل میپ پر شارٹ کٹ…