جنگ بندی ختم ہوئی تو لبنان اور حزب اللہ میں فرق نہیں کریں گے: اسرائیل کی دھمکی

0 121

اسرائیل نے دھمکی دی ہے کہ جنگ بندی ختم ہوئی تو لبنان اور حزب اللہ میں فرق نہیں کریں گے۔

اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے لبنان اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کے باہمی الزامات کے بعد دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی ختم ہو جاتی ہے تو فوج لبنان اور حزب اللہ میں فرق نہیں کرے گی۔

شمالی سرحد کے دورے کے دوران کاٹز نے لبنانی حکومت پر زور دیا کہ وہ لبنانی فوج کو اپنا کردار ادا کرنے، حزب اللہ کو دریائے لیطانی سے ہٹانے اور اس کے بنیادی ڈھانچے کو مکمل طور پر ختم کرنے کا اختیار دے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر جنگ بندی ختم ہو جاتی ہے تو لبنانی ریاست کے لئے کوئی رعایت نہیں ہو گی، ہم زیادہ سے زیادہ اثر و رسوخ اور عدم برداشت کے ساتھ معاہدے پر عمل درآمد کریں گے، اگر اب تک ہم نے لبنان اور حزب اللہ کے درمیان تفریق کی ہے مگر آئندہ صورتحال ایسی نہیں رہے گی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.