براؤزنگ زمرہ

دنیا

دنیا بھر کی خبریں

وقت آگیا کہ اسرائیل اور لبنان کا تنازعہ ختم کیا جائے، ٹرمپ کا عرب امریکیوں سے خطاب

ریپبلکن امیدوارڈونلڈ ٹرمپ نے مشی گن میں عرب امریکیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے تنازعے کو ختم کیا جائے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ اور امریکا میں ایسے لوگ ہیں جو اپنا کام نہیں کر رہے۔ ادھر…

ٹرمپ گنتی سے قبل ہی جیت کا اعلان کرسکتے ہیں: ہیرس کی انتخابی مہم کے سینیئر رکن کی تنقید

کملا ہیرس کی انتخابی مہم ٹیم کے سینیئر رکن کا کہنا ہے ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی دن ووٹوں کی گنتی سے پہلے ہی اپنی جیت کے اعلان کا دعویٰ کرسکتے ہیں، ان سے کسی بھی چیز کی توقع کی جاسکتی ہے۔ امریکی صدارتی انتخابات میں صرف تین دن باقی رہ گئے،…

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں آسکتے: سعودی عرب

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے واضح کردیا ہے کہ سعودی عرب کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات اُس وقت تک معمول پر نہیں آئیں گے جب تک فلسطینی ریاست کے قیام کا مسئلہ حل نہیں ہوتا۔ امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا…

اکتوبر میں 5 ہزار سے زائد تارکین وطن سمندر عبور کرکے فرانس سے برطانیہ پہنچے

گزشتہ ماہ 5 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن افراد فرانس سے سمندر کے راستے برطانیہ پہنچے۔ برطانوی ہوم آفس کے اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کو 5 کشتیوں کے ذریعے 230 افراد برطانیہ آئے، جبکہ اکتوبر میں مجموعی طور پر  5 ہزار 417 تارکین…

عمران خان کا نام چانسلر کیلئے فہرست میں کیوں نہیں؟ آکسفورڈ یونیورسٹی کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا نام چانسلر کے انتخاب کیلئے جاری فہرست میں شامل نہ کرنے پر آکسفورڈ یونیورسٹی کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے انٹرنیشنل کوآرڈی نیٹر و مشیر ذلفی بخاری نے وکلا کے ذریعے یونیوسٹی…

رواں سال کا اکتوبر بھی اسرائیل پر بھاری گزرا، جانی نقصان کی تفصیلات سامنے آگئیں

غزہ اور لبنان میں ہونے والی جنگ اور اسرائیل میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی کارروائیوں کے نتیجے میں اکتوبر کے مہینے میں اسرائیل میں بھاری جانی نقصان ہوا۔ اسرائیل میں ہونے والے جانی نقصان کے حوالے سے اکتوبر کا مہینہ رواں سال کا سب سے زیادہ…

جاپان میں سائیکل چلاتےوقت موبائل استعمال کرنے والوں کو سزا دینے کا فیصلہ

ٹوکیو: جاپان کی حکومت نے نئی قانون سازی کے تحت سائیکل چلاتے ہوئے موبائل فون استعمال کرنے والوں کو جیل بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی)کے مطابق جاپانی حکومت کی جانب سے کی گئی نئی قانون سازی کے تحت سائیکل چلاتے ہوئے…

بھارت میں 48 گھنٹوں میں 8 ہاتھیوں کی موت معمہ بن گئی

بھارت میں 48 گھنٹوں میں 8 ہاتھیوں کی پراسرار ہلاکت نے حکام کو تشویش میں ڈال دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وائلڈ لائف حکام نے بتایا کہ ریاست مدھیہ پردیش کے بندھو گڑھ ٹائیگر ریزرو میں 13 ہاتھیوں پر مشتمل ایک جھنڈ کی حالت غیر ہونے کی اطلاعات…

اسپین میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی؛ ہلاکتیں 155 ہوگئیں

اسپین میں ایک سال کی ریکارڈ طوفانی بارشوں اور سیلاب کے دوران آج تیسرے روز بھی متعدد لاشیں ملنے پر ہلاکتوں کی تعداد 155 ہوگئی اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں ہونے والی مسلسل بارشوں…

ایران نے اسرائیل کو سخت جواب دینے کا فیصلہ کر لیا، امریکی اخبار

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اسرائیل کے خلاف بھرپور حملے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اسرائیلی انٹیلی جنس حکام کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی اخبار کا کہنا تھا کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسرائیل کو سخت جواب…