براؤزنگ زمرہ
دنیا
دنیا بھر کی خبریں
اسرائیل کو جواب دینے کیلئے تمام دستیاب وسائل استعمال کرینگے: ایران کا اعلان
تہران: ایران نے اسرائیل کو حالیہ حملے کا جواب دینے کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 'صیہونی حکومت کو یقینی اور مؤثر…
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی پر حملہ؛ ہلاکتوں کا خدشہ
جموں و کشمیر کے علاقے اکھنور میں دیوالی کے موقع پر سیکیورٹی کو ممکن بنانے کے لیے گشت پر مامور فوج کی گاڑی پر حملہ کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جموں کے اکھنور سیکٹر میں علی الصبح نامعلوم 3 مسلح افراد نے فوج کی ایک گاڑی کا گھیراؤ…
امریکا کا روس کے بعد چین اور ایران پر بھی الیکشن میں مداخلت کا الزام
امریکا نے روس کے بعد چین اور ایران پر بھی صدارتی الیکشن میں مداخلت کا الزام لگا دیا۔
امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ چینی ہیکرز امریکی صدارتی امیدواروں کی موبائل فون کالز کو نشانہ بنا رہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کی فون کال اور ٹیکسٹ میسجز ہیک ہوئے…
سعودی عرب: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دو شہری گرفتار
سعودی عرب میں سیکیورٹی فورسزنے جدہ شہر میں ایک کارروائی کے دوران 2 شہریوں کو منشیات اور نشہ آور گولیوں کی تشہیر کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی اقدامات شروع…
اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی کی مصری تجویز مسترد کر دی
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور ان کے دو وزراء نے قیدیوں کی رہائی کے لیے غزہ کی پٹی میں عارضی جنگ بندی کی مصری تجویز کو مسترد کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی چینل نے رپورٹ کیا تھا کہ سیکورٹی ذمے داران کی سطح پر مصری تجویز کو…
فلپائن: سمندری طوفان ٹرامی سے تباہی، 120 افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر
منیلا: فلپائن میں سمندری طوفان ٹرامی سے اموت کی تعداد 120 ہوگئی جب کہ 36 افراد تاحال لاپتا ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق فلپائن میں سمندری طوفان ٹرامی سے ہونے والی ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور ہلاکتوں کی تعداد اب 120 ہوگئی ہے۔
طوفان…
آیت اللہ خامنہ ای کا ’عبرانی‘ زبان میں ایکس اکاؤنٹ بنتے ہی معطل
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا ’عبرانی‘ زبان میں ایکس اکاؤنٹ بنتے ہی معطل کردیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر عبرانی زبان میں…
یحییٰ سنوار کی حماس کو کی گئی وصیت سامنے آگئی
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار شہید کی وصیت اور حماس کیلئے ہدایات سامنے آگئیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حماس کے شہید رہنما یحییٰ سنوار کے آخری تحریری احکامات ظاہر کرتے ہیں کہ اُنہوں نے اسرائیلی…
اسرائیلی حملے کے اشارے چند گھنٹے پہلے ہی مل گئے تھے: ایران
ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے اسرائیل کے حملے سے چند گھنٹے قبل ہی انہیں اشارے موصول ہوگئے تھے۔
فرانسیسی خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق عباس عراقچی نے کہا جب حملہ ہوا تو ایران ضروری اقدامات کر چکا تھا، ہم فوجی حکام سے رابطے میں…
آیت اللہ خامنہ ای کی صحت سے متعلق امریکی اخبار کا بڑا دعویٰ
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی صحت سے متعلق امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ شدید علیل ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے…