براؤزنگ زمرہ
دنیا
دنیا بھر کی خبریں
نیتن یاہو نے غزہ کے یرغمالیوں سے متعلق ممکنہ معاہدے کو برباد کیا: اسرائیلی میڈیا
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی کے نتیجے میں امریکا، مصر اور قطر کی ثالثی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان یرغمالیوں کی رہائی کے ممکنہ معاہدے کی بربادی سے متعلق دعویٰ سامنے آگیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ غزہ میں اسرائیلی…
کینیڈین وزیراعظم کو بڑا دھچکا، حکومت کیلئے مشکلات میں اضافہ
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی حکومت کی اہم اتحادی جماعت کی جانب سے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کے اعلان کے بعد ٹروڈو حکومت کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق جسٹن ٹروڈو کے حکومتی اتحاد میں شامل چھوٹی جماعت نیو ڈیموکریٹک پارٹی…
سوئٹزر لینڈ نے حماس پر پابندی کی منظوری دیدی
سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے حماس پر پابندی کے قانون کے مسودے کی منظوری دے دی۔
خبرایجنسی کے مطابق پابندی قانون کے مسودے میں حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا ہے جبکہ مسودے میں پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے قید یا جرمانے کی سزا بھی…
امریکی ریاست جارجیا کے اسکول میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی
امریکی ریاست جارجیا کے اسکول میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے بعد اسکول سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا، فائرنگ کے الزام میں گرفتار ملزم 14 سالہ طالب علم ہے۔
اسپتال ذرائع کا…
سعودی شہزادی لطیفہ بنت عبدالعزیز کی نماز جنازہ ادا، ولی عہد بھی شریک ہوئے
ریاض: سعودی شہزادی لطیفہ بنت عبدالعزیز کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق نماز جنازہ آج بدھ کو ریاض کی جامع امام ترکی بن عبد اللہ میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی گئی۔ ان کی تدفین ریاض کے العود قبرستان میں کی گئی۔…
مودی کی سنگاپور آمد، اپنے استقبال میں بجنے والا ڈھول خود بجانا شروع کردیا
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سنگاپور آمد پر اپنے استقبال میں بجنے والا ڈھول خود بجانا شروع کردیا۔
بھارتی وزیر اعظم آج سرکاری دورے پر سنگاپور پہنچے جہاں سنگاپور میں مقیم بھارتیوں کی جانب سے ان کا استقبال کیا گیا۔
اس استقبال کے…
جانوروں کی دوا کا نشے کیلئے استعمال، برطانیہ کا ’زومبی ڈرگ‘ پر پابندی کا فیصلہ
برطانوی حکومت نے جانوروں کو بے ہوش کرنے کے لیے استعمال ہونے والی دوا پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
برطانوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 'زومبی ڈرگ' کہلائی جانے والی زائلازین اور دیگر 21 منشیات پر پابندی لگانے کے لیے قانون سازی کی جا…
یو اے ای میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کیلئے ویزا ایمنسٹی اسکیم کا آغاز
دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں غیرملکیوں کے لیے ویزا ایمنسٹی اسکیم کا آغاز کردیا گیا۔
اماراتی امیگریشن حکام نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ ویزاایمنسٹی اسکیم ایسے افراد کے لیے ہے جو قانونی طور پر امارات میں داخل ہوئے لیکن…
‘رکو، میں آرہا ہوں’، عدالت نے ٹرمپ کو انتخابی مہم کے دوران مشہور گانا چلانے سے روک دیا
واشنگٹن: امریکی عدالت نے سابق صدر اور ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابی مہم کے دوران مقبول گانا Hold On, I’m Coming (رکو، میں آرہا ہوں)کا استعمال کرنے سے روک دیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی خبر کے مطابق ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ…
انگلش چینل میں کشتی الٹنے سے 12 افراد ہلاک
انگلش چینل میں کشتی الٹنے سے کم از کم 12 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انگلش چینل میں ایک کشتی کو حادثہ پیش آیا جس میں درجنوں افراد ڈوب گئے۔
مقامی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ ایک کشتی میں کافی تعداد میں لوگ سوار تھے جو انگلش…