براؤزنگ زمرہ

دنیا

دنیا بھر کی خبریں

ٹرمپ بعض مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کی پلاننگ کر رہے ہیں: امریکی میڈیا

امریکی صدارتی الیکشن کے لیے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ بعض مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ امریکی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ صدر بنے تو غیرقانونی تارکین وطن کی ملک بدری…

نائجیریا میں اسکول کی عمارت گر گئی، 16 طلبا سمیت 22 افراد ہلاک

نائجيريا: نائجیریا میں اسکول کی عمارت گرنے سے 16 طلبا سمیت 22 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق وسطی نائجیریا میں پلییٹو اسٹیٹ میں اسکول کی عمارت گرنے سے درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔ عمارت منہدم ہونے کے وقت اسکول میں صبح کی شفٹ…

نیٹو میں اسرائیل کے ساتھ تعاون کی کسی کوشش کی منظوری نہیں دیں گے، ترک صدر

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ نیٹو کے اندر اسرائیل کے ساتھ تعاون کی کسی کوشش کی منظوری نہیں دیں گے اور اگر اس طرح کی کوشش کی گئی تو یہ ناقابل قبول ہوگا۔ خبرایجنسی اناطولو کی رپورٹ کے ترک صدر رجب طیب اردوان نے نیٹو سربراہی اجلاس کے…

نیپال کے وزیراعظم پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام

نیپال کے وزیراعظم پشپا کمال ڈاہل پراچندا اتحادیوں کی دستبرداری کے بعد پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام ہوگئے۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیپال کی پارلیمنٹ میں جمعے کو وزیراعظم پشپا کمال ڈاہل پر اعتماد کے لیے قرارداد پیش…

کینیا کے صدر نے کابینہ تحلیل کردی؛ قومی حکومت بنانے کا اعلان

کینیا کے صدر ولیم روٹو نے حکومت مخالف ملک گیر مظاہروں کے بعد وزیر خارجہ اور نائب صدر کے سوا پوری کابینہ کو برطرف کردیا اور عوامی مطالبے پر تمام طبقات کی نمائندگی کرنے والی ’قومی حکومت‘ کے قیام کا عندیہ دیا ہے۔ عالمی…

جوبائیڈن کی صدارتی دوڑ سے دستبرداری؛ اوباما اور پیلوسی سر جوڑ کر بیٹھ گئے

امریکا کی حکمراں جماعت ڈیموکریٹس کے رہنما سابق امریکی صدر باراک اوباما اور پارلیمنٹ کی سابق اسپیکر نینسی پیلوسی پارٹی رہنماؤں اور ووٹرز کے موجودہ صدر جو بائیڈن کے صدارتی الیکشن سے دستبرداری کے لیے دباؤ پر مشاورت کر رہے ہیں۔ امریکی نیوز…

فلپائن؛ جنازے کے بعد گھر جانے والے خاندان کے 11 افراد ٹریفک حادثے میں ہلاک

فلپائن میں بس اور پک اپ ٹرک کے درمیان ہونے والے تصادم میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد ہلاک اور 23 مسافر زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مسافر بس میں 14 افراد موجود تھے جن میں سے صرف 3 کو زندہ بچایا جا سکا جب کہ ٹرک میں سوار 23…

ٹرمپ خطرناک شخص اور امریکی صدارت کیلئے ناموزوں ہیں: نیویارک ٹائمز

نیویارک ٹائمز نے ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو خطرناک شخص قرار دیتے ہوئے امریکا کی صدارت کیلئے ناموزوں شخص قرار دیدیا۔ نیو یارک ٹائمز نے اپنے ادارے میں لکھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنے الفاظ، اپنے افعال اور اپنے اقدامات…

یوگنڈا میں صدر مملکت کی توہین کرنیوالے ٹک ٹاکر کو 6 سال قید کی سزا

افریقی ملک یوگنڈا میں صدر مملکت کی توہین کرنے والے ٹک ٹاکر کو 6 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق یوگنڈا کی عدالت نے 24 سالہ نوجوان ایڈورڈ ایبوا کو ٹک ٹاک پر پوسٹ کی گئی اپنی ویڈیو کے ذریعے صدر مملکت اور…

برطانوی جیلیں قیدیوں سے بھر گئیں، 40 فیصد سزا مکمل کرنے والے قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ

برطانیہ کی جیلیں قیدیوں سے بھر گئیں جس کے باعث حکومت نے قیدیوں کی جلد رہائی کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق جیلوں میں مزید قیدیوں کی گنجائش پیدا کرنے کے لیے برطانیہ کی لیبر حکومت ستمبر سے قیدیوں کی قبل از وقت رہائی کا…