فلپائن؛ جنازے کے بعد گھر جانے والے خاندان کے 11 افراد ٹریفک حادثے میں ہلاک

0 100

فلپائن میں بس اور پک اپ ٹرک کے درمیان ہونے والے تصادم میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد ہلاک اور 23 مسافر زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مسافر بس میں 14 افراد موجود تھے جن میں سے صرف 3 کو زندہ بچایا جا سکا جب کہ ٹرک میں سوار 23 دیگر افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ صوبہ کاگیان میں آدھی رات کو پیش آیا۔ حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اندھیرا اور بس کی تیز رفتاری وجہ ہوسکتی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ حادثہ ممکنہ طور پر چوراہا کاٹتے ہوئے پیش آیا۔ بس کا بریک فیل ہوگیا ہوگا یا پھر اندھیرے میں ڈرائیور کو سامنے سے آتا ٹرک نظر نہ آیا ہو۔ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے 11 افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور یہ اپنے ایک عزیز کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد اپنے گھر واپس لوٹ رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.