براؤزنگ زمرہ
دنیا
دنیا بھر کی خبریں
بھارتی ائیر لائن نے احتجاجاً چھٹی پر جانے والے 30 ملازمین کو نوکری سے نکال دیا
بھارتی ایئرلائن ائیر انڈیا ایکسپریس کے عملے کے متعدد افراد کے ایک ساتھ چھٹیوں پر جانے کے بعد کمپنی نے 30 ملازمین کو نوکری سے نکال دیا۔
ائیر انڈیا ایکسپریس نے دیگر ملازمین کو آج شام تک کام پر واپس آنے کا الٹی میٹم دیا تھا، عملے کے…
فجی کے سابق وزیراعظم کو اپنے خلاف کرپشن کیس بند کرانے پر ایک سال کی سزا
فجی کے سابق وزیراعظم فرینک بینی ماراما کو اپنے خلاف کرپشن کا کیس بند کرانے پر ایک سال کی سزا سنادی گئی۔
فجی فرسٹ پارٹی کے رہنما فرینک بینی ماراما 15 سال تک فجی کے وزیراعظم رہے اور 2022 میں شکست کے بعد وہ اقتدار سے الگ ہوئے، انہیں فجی کی…
بھارت: اسٹال سے شوارما کھاکر 19 سالہ نوجوان ہلاک
بھارت میں اسٹال سے شوارما خرید کر کھانے والا 19سالہ نوجوان پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ ٹرمبے میں گزشتہ ہفتے پیش آیاجہاں 19سالہ پرتھمیش نے اسٹال سے خرید کر شوارما کھایا جس کے بعد اسے الٹیاں اور شدید…
برازیل میں شدید بارشوں سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، سڑکیں تباہ
برازیل میں شدید بارشوں سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔
غیر ملکی میدیا کے مطابق برازیل میں کئی روز سے جاری بارشوں سے مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 100 ہوگئی ہے جب کہ 128 افراد اب تک لاپتا ہیں اور ایک لاکھ 63 ہزار…
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی جاری، مزید 3 کشمیری شہید
سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے کشمیر کے ضلع کلگام کے علاقے ریڈوانی میں دیر رات گئے آپریشن کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کا بتانا ہےکہ بھارتی فورسز نے محاصرے…
جنرل اسمبلی میں فلسطین کو مکمل آزاد و خودمختار ریاست کا درجہ کل دیے جانیکا امکان
نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کو مکمل آزاد و خودمختار ریاست کا درجہ کل دیے جانے کا امکان ہے۔
جنرل اسمبلی میں قرارداد متحدہ عرب امارات کی جانب سے پیش کی جائے گی جب کہ جنرل اسمبلی کے 140 اراکین پہلے ہی فلسطین کوبطور ریاست…
برطانیہ: دہشتگردی کی سازش کے شبہے میں تین افراد گرفتار
برطانوی پولیس نے دہشتگردی کی سازش کے شبہے میں تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق بولٹن، گریٹ لیور، ابرام اور ہنڈلی ایریاز سمیت شمالی انگلینڈ کے چار مقامات پر چھاپوں کے دوران گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔
اسسٹنٹ چیف…
معروف براڈ کاسٹر پیئرس مورگن نے شو کے دوران صیہونی ترجمان کو لاجواب کر دیا
معروف براڈ کاسٹر پیئرس مورگن نے اپنے شو کے دوران صیہونی حکومت کے ترجمان کو لاجواب کر دیا۔
پیئرس مورگن نے اپنے شو میں شریک صیہوی ترجمان سے پوچھا کہ صیہونی حکومت کے خیال میں اس کی فوجی کارروائی میں اب تک کتنے فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں؟…
نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی برقرار، رفح میں زمینی آپریشن کے اسرائیلی ارادے پر چین کا اظہار تشویش
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی مذاکرات کے باوجود رفح میں زمینی آپریشن کی ہٹ دھرمی تاحال برقرار ہے۔
نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ حماس کو ختم کرنے کے لیے رفح کراسنگ پر قبضہ اہم ہے، یرغمالیوں کی رہائی کے لیے حماس پر فوجی دباؤ بڑھانا لازمی ہے۔…
غزہ میں جنگ بندی کیلئے قاہرہ میں قطر، مصر، حماس اور امریکا کے درمیان مذاکرات
غزہ جنگ بندی کے معاملے پر قاہرہ میں قطر، مصر، حماس اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا دور ہوا، اسرائیل نے بھی اپنا وفد قاہرہ بھیجا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنز آج قاہرہ سے اسرائیل…