براؤزنگ زمرہ
دنیا
دنیا بھر کی خبریں
غزہ میں فوری و پائدارجنگ بندی پر اتفاق رائے پایا جاتا ہے،امریکہ اور مصری
امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلینکن نے دعوی کیا ہے کہ قاہرہ میں عرب اتحادیوں سے گفتگو کے بعد جنگ بندی مذاکرات کے سلسلے میں کچھ پیشرفت ہوئی ہے اور غزہ میں فوری و پائدارجنگ بندی پر اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔
امریکی وزير خارجہ نے قاہرہ میں اپنے…
امریکہ سے تصادم ہو سکتا ہے،صیہونی انتہا پسند وزیر
صیہونی حکومت کے انتہا پسند وزیر نے اعتراف کیا ہے کہ فوج، طویل جنگوں میں شامل ہونے کی صلاحیت نہیں رکھتی،صیہونی حکومت کے انتہا پسند وزیر امیخائی الیاہو نے امریکی ہتھیاروں پرصیہونی فوج کا انحصار ختم کرنے پر زور دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق،…
موسم بہار کی آمد اور فطرت کے دوبارہ زندہ ہونے کا جشن ہے،اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ایک ویڈیو پیغام میں نو روز کے انسانی اہداف کا ذکر کرتے ہوئے اتحاد اور بھائی چارے کی تقویت پر زور دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوترش نے عید نوروز کی مناسبت سے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا…
ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرے
ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں ہزاروں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر غزہ پٹی میں فورا جنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
دنیا کے مختلف ممالک میں غزہ کے عوام کی حمایت اور فلسطینیوں پر صیہونی حکومت کے مظالم وجرائم کی مذمت میں احتجاجی مظاہروں کا…
دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال شراب پالیسی کیس میں گرفتار
بھارت کی عام آدمی پارٹی (آپ) کے رہنما اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو نئی دہلی میں واقع ان کی رہائش گاہ سے شراب پالیسی کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نےگرفتار کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اروندکیجریوال پر منی لانڈرنگ کے الزامات…
کینیڈا کا صیہونی حکومت کو ہتھیاروں کی فروخت روکنےکا فیصلہ
کینیڈا کی جانب سے صیہونی حکومت کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کینیڈا کی جانب سے یہ فیصلہ پارلیمنٹ میں صیہونی حکومت کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کے حق میں قرارداد منظور ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق…
امریکی کانگریس سماعت میں گھسنے والوں کے عمران خان کی رہائی کے نعرے، مجھے قتل کی دھمکیاں دی گئیں،…
امریکی ایوانِ نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی میں پاکستان کے انتخابات پر سماعت کے دوران ڈونلڈ لو نے بطور گواہ اپنے بیان میں کہا کہ سائفر کے حوالے سے لگائے گئے الزامات درست نہیں ہیں، امریکا یا میں نے عمران خان کی حکومت کے خلاف کوئی اقدامات…
40 فیصد امریکیوں کیلئے چین سب سے بڑا خطرہ
امریکا میں چین، روس اور ایران کو سب سے بڑا خطرہ گرداننے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
رائے عامہ کے ایک تازہ جائزے میں 41 فیصد سے زائد امریکیوں نے چین کو سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس اِسی نوعیت کے گیلپ سروے…
فراڈ سے حاصل دولت بٹ کوائن میں تبدیل کرکے لندن لانے والی خاتون کے خلاف کارروائی
برطانوی اداروں نے بٹ کوائن کے ذریعے عالی شان املاک، زیورات اور دیگر قیمتی اشیا خریدنے کی کوشش میں ملوث خاتون کے خلاف کارروائی شروع کی ہے۔
تفتیش کے دوران جیان وین کے آن لائن والیٹ میں کئی ارب ڈالر کے بٹ کوائن پائے گئے۔ یہ اپنی نوعیت کی…
مذہب سے دوری نے مغربی معاشروں کو کھوکھلا کردیا، امریکی جریدہ
مذہب سے دوری کے نتیجے میں مغرب کے بیشتر معاشرے کھوکھلے اور تتر بتر ہوچکے ہیں۔ امریکا اور یورپ کے بیشتر معاشرے مالی آسودگی کے باوجود شدید اندرونی (ذہنی و روحانی) خلفشار کا شکار ہیں۔
معروف امریکی جریدے نیوز ویک نے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ…