براؤزنگ زمرہ

دنیا

دنیا بھر کی خبریں

امریکا کو بتادیا اگر تنہا بھی رفح میں داخل ہونا پڑے تو ہونگے: اسرائیلی وزیراعظم

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے رفح کے معاملے پر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکا کو بھی پیغام دے دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے جمعہ کو جاری ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل غزہ کے جنوبی علاقے رفح میں اپنے فوجی دستے…

کینیڈا کا پہلی بار عارضی رہائشیوں اور غیر ملکی ورکرز کی تعداد میں کمی کا فیصلہ

کینیڈین حکومت نے پہلی بار عارضی رہائشیوں کی تعداد میں کمی کا فیصلہ کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کی حکومت نے پہلی بار غیر ملکی ورک پرمٹ رکھنے والے ورکرز اور عارضی رہائشیوں کی تعداد میں کمی کا فیصلہ کیا ہے جس کا اعلان کینیڈا کے…

امریکی سینیٹر نے پہلے مسلم پاکستانی نامزد جج پر الزامات کو من گھڑت قرار دیدیا

امریکی سینیٹر کوری بُوکر نے امریکی اپیلیٹ کورٹ کے پہلے مسلم پاکستانی نامزد جج عدیل منگی پر الزامات کو من گھڑت قرار دے دیا۔ سینیٹ سے 35 منٹ خطاب میں امریکی سینیٹر کوری بُوکر نے کہا کہ اسرائیل میں مسلم جج ہو سکتا ہے تو امریکا میں کیوں…

ماسکو: کراکس سٹی ہال پر دہشتگردوں کا حملہ، 60 افراد ہلاک، 115 سے زائد زخمی

روس کے دارالحکومت ماسکو کے نواحی علاقے میں پیرس کے بتاکلان تھیٹر کی طرز کے دہشتگرد حملے میں کم ازکم 60افراد ہلاک جبکہ 115سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ روسی میڈیا کے مطابق مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے کے قریب تین دہشتگردوں نے لوگوں سے بھرے ہوئے…

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور سیکرٹری جنرل کی ماسکو میں دہشتگردی کی مذمت

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور سلامتی کونسل نے ماسکو کے کراکس سٹی ہال میں دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کردی ہے۔ اقوام متحدہ نے کراکس حملے کے پیچھے تمام سازشی عناصر، دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرنے والے اور معاونت کرنے والوں کو…

امریکی کمیشن نے بھارت کو "خصوصی تشویش کا ملک” قرار دینے کی سفارش کردی

امریکی کمیشن کی بھارت کو انسانی حقوق کے حوالے سے "خصوصی تشویش کا ملک" قرار دینے کی سفارش کردی ہے۔ بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال پر امریکی کانگریس کمیشن کا اجلاس میں گواہی دی گئی کہ بھارت میں مسلمانوں اورعیسائیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا…

ماسکو حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی: امریکی میڈیا

عالمی دہشتگرد تنظیم داعش نے روسی دارالحکومت ماسکو کے نواحی علاقے کراکس کے سٹی ہال پر دہشتگرد حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ عالمی دہشتگرد تنظیم داعش نے سماجی رابطوں کی ایپلی کیشن ٹیلی گرام پر اپنے چینل پر…

غزہ: صیہونی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار سے تجاوز کرگئی

مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں صیہونی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک صیہونی حملوں میں 32 ہزار 70 فلسطینی شہید اور 74 ہزار سے زائد…

دہلی کے وزیراعلیٰ کو 6 دن کے ریمانڈ پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے حوالے کر دیا گیا

بھارت کی عام آدمی پارٹی (آپ) کے رہنما اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو 6 دن کے ریمانڈ پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے حوالے کردیا گیا۔ گزشتہ روز دہلی کے وزیراعلیٰ کو نئی دہلی میں واقع ان کی رہائش گاہ سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ…

رام اللہ میں تنہا فلسطینی نے صیہونی فوج کو ناکوں چنے چبوادیے، ہیلی کاپٹر منگوانے پڑگئے

مقبوضہ فلسطین کے علاقے مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں فلسطینی نوجوان کے حملے میں 7 صیہونی فوجی زخمی ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی شہری نے رام اللہ میں اسرائیلیوں کو لے جانے والی بس پر حملہ کیا جس کے بعد صیہونی فوج نے علاقے کو گھیرے…