مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں صیہونی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک صیہونی حملوں میں 32 ہزار 70 فلسطینی شہید اور 74 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
صیہونی حملوں میں شہید ہونے والوں میں 13 ہزار سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ میں صیہونی حملوں میں 82 افراد شہید اور 110 زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری طرف کئی ماہ گزرنے کے باوجود غزہ میں ہزاروں لاشیں اب بھی ملبے تلے دبی ہوئی ہیں اور خدشہ ہے کہ صیہونی حملوں میں شہید ہونے والوں کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔