یوم پاکستان پریڈ میں صدر، وزیراعظم اور عسکری قیاد ، سعودی وزیر دفاع کی شرکت

0 99

ملک بھر میں آج یوم پاکستان قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ تمام صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

یوم پاکستان کی مناسبت سے آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے اور اسلام آباد کے شکر پڑیاں گراؤنڈ میں مسلح افواج کی پریڈ جاری ہے جس میں صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک ہیں۔

یوم پاکستان پریڈ میں جنگی ہتھیاروں کی نمائش کے ساتھ ساتھ پاکستان ائیرفورس کے جدید ترین طیارے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ اور فوجی دستے سلامی پیش کریں گے، مسلح افواج کی پریڈ دیکھنے کے لیے عوام کی بڑی تعداد بھی شکر پڑیاں گراؤنڈ میں موجود ہے۔

یوم پریڈ کی تقریب کے مہمان خصوصی سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن عبدالعزیز یوم بھی مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ دیکھنے کے لیے اسلام آباد کے شکر پڑیاں گراؤنڈ میں موجود ہے۔

لاہور میں مزار اقبال پر گارڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ائیر وائس مارشل طارق محمود تھے، مہمان خصوصی ائیروائس مارشل طارق محمود نے مزار اقبال پرپھول رکھے اور فاتحہ خوانی بھی کی، پاک فضائیہ کے خصوصی دستے نے مزار اقبال پر ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

84 ویں یوم پاکستان پر پاک فوج چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، بری فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر، بحری فوج کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف اور پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے بھی قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

یوم پاکستان کی مناسبت سے اسلام آباد کے شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق علامہ اقبال کی تصویروں کے بل بورڈز نصب کیے گئے ہیں اور گراؤنڈ کو خصوصی طور پر خوبصورت پھولوں اور پودوں سے سجایا گیا ہے۔

یوم پاکستان پریڈ میں جنگی ہتھیاروں کی نمائش بھی کی جائے گی جبکہ پاکستان ائیرفورس کے جدید ترین جے ٹین سی، جے ایف 17 تھنڈرز اور ایف 16 فلائی پاسٹ کا مظاہرہ اور فوجی دستے سلامی پیش کریں گے، پریڈ میں خواتین کی بھی بھرپور نمائندگی ہوگی۔

یوم پاکستان کی پریڈ میں گلگت بلتستان اسکاؤٹس،چین اور آذربائیجان کے دستے بھی شامل ہوں گے جبکہ وفاقی اکائیوں کی خوبصورت اور متنوع ثقافت کی نمائندگی کرنے والے روایتی فلوٹس بھی پریڈ کا حصہ بنیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.