رام اللہ میں تنہا فلسطینی نے صیہونی فوج کو ناکوں چنے چبوادیے، ہیلی کاپٹر منگوانے پڑگئے

0 126

مقبوضہ فلسطین کے علاقے مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں فلسطینی نوجوان کے حملے میں 7 صیہونی فوجی زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی شہری نے رام اللہ میں اسرائیلیوں کو لے جانے والی بس پر حملہ کیا جس کے بعد صیہونی فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

تنہا فلسطینی مجاہد تقریباً 5 گھنٹے تک صیہونی فوج سے لڑتا رہا۔

رپورٹس کے مطابق صیہونی فورسز نے زمینی آپریشن میں ناکامی کے بعد تنہا مجاہد کیلئے ہیلی کاپٹروں اور ڈرون کی مدد حاصل کی اور شہید کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق شہید فلسطینی صدارتی محل کا سابق سکیورٹی اہلکار ہے جس کی شناخت مجاہد برکات منصور کے نام سے ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں صیہونی فوجی ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ شہید فلسطینی کے حملے میں 7 صیہونی فوجی زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

خیال رہے کہ صیہونی حکومت کی غزہ پر حملے کے ساتھ ساتھ مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں بھی فلسطینیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ 7 اکتوبر سے اب تک صیہونی افواج نے مقبوضہ مغربی کنارے سے 7 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.