سالانہ آرکائیو

2023

معاشی حالات ٹھیک کر نے میں عوام ساتھ دیں سب کو سنبھال سکتا ہوں، آصف زرداری

تربت میں پیپلزپارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ بلاول ملک کا مستقبل ہے، ہمیں لوگوں کو سنبھالنا ہے، آنے والی نسلوں کا مستقبل بہتر بنانا ہے۔ پیپلز پارٹی اپنے لیے نہیں عوام کے لیے اقتدار میں آتی…

سابق نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے

سابق صدر آصف زرداری نے تربت میں سرفرازبگٹی کوپیپلزپارٹی میں شمولیت پرپارٹی کےپرچم والا مفلرپہنایا،ورکرز کنونشن میں میر سرفراز بگٹی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔ اس حوالے سے سرفراز بگٹی نے کہاکہ قائد محترم آصف زرداری نے…

صیہونی حکومت کا غزہ کے زمینی آپریشن میں جانی نقصان بڑھنے لگا، افسر سمیت مزید 5 فوجی ہلاک

صیہونی حکومت کا مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں زمینی آپریشن میں جانی نقصان بڑھنے لگا۔ صیہونی حکومت نے غزہ کو مٹی کا ڈھیر بنانے کے بعد 27 اکتوبر سے زمینی آپریشن شروع کیا ہے اور یہ اب تک جاری ہے۔ صیہونی افواج کو غزہ میں مجاہدین کی…

مراد سعید، اعظم سواتی اور حماد اظہر سمیت پی ٹی آئی کے 18 رہنماؤں کے شناختی کارڈ بلاک

تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید، اعظم سواتی اور حماد اظہر سمیت 9 مئی کے واقعات میں ملوث 18 اشتہاریوں کے شناختی کارڈبلاک کردیےگئے۔ پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کے 18 اشتہاری رہنماؤں کے شامل تفتیش اور انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش نہ ہونے پر…

عبدالفتاح السیسی مسلسل تیسری بار مصرکے صدر بن گئے

عبدالفتاح السیسی مسلسل تیسری بار بھاری اکثریت سے مصر کے صدر بن گئے۔ مصری الیکشن اتھارٹی نے صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ مصر میں صدارتی انتخابات 2024 کے لیے 10 دسمبر سے 12 دسمبر تک ووٹ ڈالےگئے تھے، الیکشن اتھارٹی کے…

ایک سال میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 35 سے 40 ارکان گرفتار کرلیے، افغان حکومت کا اعلان

افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پڑوسی ممالک سے اچھےتعلقات کے خواہاں ہیں۔ افغان میڈیا سے گفتگو میں ترجمان افغان وزارت داخلہ نے بتایاکہ گزشتہ ایک سال میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 35 سے 40 ارکان افغانستان…

صیہونی حکومت کا فارعہ میں مہاجرین کے کیمپ پر چھاپہ، 4 فلسطینی شہید

صیہونی فوج نے مہاجرین کے کیمپ پر چھاپے کے دوران 4 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ فلسطینی وزارت صحت نے صیہونی فوج کے ہاتھوں 4 فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر طوباس میں فارعہ کے مہاجرین کیمپ…

یمنی مسلح افواج کا 2 جہازوں کو نشانہ بنانے کے بارے میں بیان

یمنی مسلح افواج نے ایک بیان میں بحیرۂ احمر میں صیہونی حکومت سے متعلق دو بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔ المسیرہ چینل کے مطابق یمنی ذرائع نے آج پیر کے روز بتایا کہ یمنی فوج کی طرف سے داغے گئے دو میزائلوں سے دو…

اقوام متحدہ غزہ پٹی میں طبی سازو سامان کے تحفظ کے اپنے فریضے پر عمل کرے، حماس

الشفا میڈیکل کمپلیکس پر صیہونی حکومت کے حملے کے رد عمل میں تحریک حماس نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس علاقے میں طبی ساز و سامان کے تحفظ کے اپنے فریضے پر عمل کرے۔ سما خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے…

حزب اللہ کے ایک شہید کی تدفین کے لئے منعقدہ اجتماع پر صیہونی فوج کا حملہ

اطلاعات کے مطابق غاصب صیہونی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ایک شہید مجاہد کی تدفین کے لئے منقعدہ اجتماع پر ڈرون حملہ کیا ہے۔ غاصب صیہونی حکومت کی فوج مظلوم فلسطینیوں کے خلاف اپنی بربریت جاری رکھے ہوئے ہے اور جنگی اصولوں کو طاق پر…