سالانہ آرکائیو

2023

لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبرپر آگیا

ائیر کولٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کا اے کیو آئی 316 ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے سبب لاہور آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے۔ اس کے علاوہ فضائی آلودگی میں کراچی بھی پیچھے نہ رہا اور شہر آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبرپر دیکھا گیا…

ایس بی سی اے سندھ کا کرپٹ ترین ادارہ ہے: سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائیکورٹ نے آج ہی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے افسران اور بلڈرز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کردیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں ناظم آباد میں غیرقانونی تعمیرات کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی جس میں جج نے ایس بی سی اے کے…

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں سرجیکل آلات و ادویات کی کمی، تنخواہوں میں تاخیر پر سینئر ڈاکٹرز مستعفی

صوبے کے سب سے بڑے تدریسی لیڈی ریڈنگ اسپتال میں غیریقینی صورتحال ہے جہاں سرجیکل آلات و ادویات کی کمی اور تنخواہوں میں تاخیر کے باعث مختلف شعبہ جات کے سینئر ڈاکٹرز مستعفی ہوگئے۔ صوبے کے سب سے بڑے تدریسی لیڈی ریڈنگ اسپتال میں فنڈز کی عدم…

سپریم کورٹ کے فیصلے سے مطمئن نہیں، تحفظات موجود ہیں: چیئرمین پی ٹی آئی

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے سپریم کورٹ کے گزشتہ روز کے فیصلے سے مطمئن نہیں، فیصلے پر ہمارے تحفظات موجود ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے…

امریکی صدر جمی کارٹر کےدور کی خفیہ دستاویز جاری، ’افغان جہاد‘ سے متعلق اہم انکشافات

امریکا نے صدر جمی کارٹر کے دور کی 42 سال پرانی خفیہ سرکاری دستاویز جاری کردی، دستاویز سے افغان جہاد کی فنڈنگ سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے ہیں۔ واشنگٹن کی نیشنل سکیورٹی آرکائیو نے صدر جمی کارٹرکی جانب سے افغان جہاد کی فنڈنگ کیلئے…

حماس نے 5 روز میں 100 سے زائد صیہونی فوجی گاڑیاں تباہ کردیں

فلسطین کی مزاحمت پسند تنظیم حماس نے 5 روز میں 100 سے زائد صیہونی فوجی گاڑیاں تباہ کر دیں ہیں ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے صیہونی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے جس کیلئے حماس کے جنگجو غزہ کے مختلف علاقوں میں صیہونی فوج…

بحیرہ احمر میں سکیورٹی خدشات، ڈنمارک اور فرانس نے جہازوں کی آمد و رفت معطل کردی

بحیرہ احمر میں صیہونی حکومت آنے والے بحری جہازوں پر یمن کے حوثی گروپ کے حملوں کے بعد سکیورٹی خدشات کی بناء پر ڈنمارک اور فرانس کی شپنگ کمپنیوں نے بحیرہ احمر میں اپنے جہازوں کی آمدو رفت معطل کردی۔ شپنگ کمپنیوں کا کہنا ہے بحیرہ احمر میں…

صیہونی حکومت کے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر حملے جاری، مزید 35 فلسطینی شہید

غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر صیہونی حکومت کے حملے نہ رک سکے، صیہونی افواج نے جبالیہ، خان یونس سمیت کئی علاقوں پر حملے کرکے مزید 35 فلسطینی شہید کردیے۔ صیہونی افواج کی جبالیہ کیمپ پر بمباری سے 14 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ کمال عدوان اسپتال میں…

بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد سے استعفیٰ مانگنے کیلئے ہزاروں افراد سڑکوں پرنکل آئے

بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں اپوزیشن جماعتوں کی کال پر ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، وزیراعظم حسینہ واجد کے خلاف نعریبازی کرتے ہوئے حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ بنگلادیش میں اپوزیشن جماعت بنگلادیش نیشنل پارٹی (بی این پی)…

لیبیا میں غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 61 افراد لاپتا

لیبیا میں غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 61 افراد لاپتا ہوگئے۔ خبرایجنسی کے مطابق کشتی پر سوار 86 سے زائد مسافروں میں سے 25 افراد کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ لاپتا افراد کو ہلاک قرار دے دیا گیا ہے۔ عالمی تنظیم برائے تارکین وطن…