ماہانہ آرکائیو

جنوری 2024

صنم جاوید اور شوکت بسرا کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

سپریم کورٹ کے جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے صنم جاوید اور شوکت بسرا کے کاغذات مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی جس میں عدالت نے پہلے الیکشن کمیشن کے وکیل کو تیاری کا وقت دیا ۔ عدالت نے ڈی جی لاء الیکشن کمیشن کی…

سان فرانسسکو: بھارت کے یوم جمہوریہ پر سکھوں کا احتجاج، بھارتی پرچم نذرِ آتش

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر سکھوں کی بڑی تعداد نے بھارتی قونصلیٹ کے سامنے مظاہرہ کیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرے میں خواتین اور بچوں سمیت سکھ کمیونٹی کی…

برطانیہ کے بادشاہ چارلس کا مثانے کا کامیاب آپریشن

برطانیہ کے بادشاہ چارلس کا نجی اسپتال میں پروسٹیٹ کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔ برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم پروسٹیٹ کی تکلیف کے سبب نجی اسپتال میں علاج کیلئے داخل ہوئے تھے۔ بادشاہ چارلس کی صحت کے حوالے سے ملکہ کمیلا نے بتایا کہ شاہ…

عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے باوجود غزہ پر صیہونی حملے جاری، مزید 183 فلسطینی شہید

عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے باوجود غزہ پر صیہونی حملے جاری رہے، النصیرات کیمپ پر صیہونی حملے میں فلسطینی صحافی اياد الرواغ سمیت کم از کم 11 فلسطینی شہید ہو گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہادتوں کے تعداد 183 سے متجاوز ہو گئی۔ خان یونس میں…

فلسطینیوں کی نسل کشی کے صیہونی حکومت پر عائد کردہ الزامات میں سے کچھ درست ہیں، عالمی عدالت کا فیصلہ

عالمی عدالت انصاف نے اپنے عبوری فیصلے میں قرار دیا ہے کہ صیہونی حکومت کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کیے جانے کے جنوبی افریقا کے عائد کردہ الزامات میں سے کچھ درست ہیں ، صیہونی حکومت غزہ میں انسانی امداد کی اجازت دے۔ عالمی عدالت انصاف…

فلپائن کے جزیرے پر 2 کشتیاں الٹنے سے 7 افراد لاپتا

فلپائن کے جزیرے پلوان میں 2 چھوٹی کشتیوں کے الٹنے سے 7 افراد لاپتا ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلپائن کے جزیرے پلوان میں موسم کی خرابی کی وجہ سے 2 کشتیوں کے ساتھ افسوس ناک واقعہ پیش آیا، کشتی میں سوار تمام مسافر جزیرے پر رہنے والے…

غزہ: صیہونی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 26 ہزار سے تجاوز کرگئی

غزہ میں صیہونی حملوں کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 26 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ کی وزارت صحت کا بتانا ہےکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی فوج کے حملوں میں مزید 183 افراد شہید اور 377 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔…

غزہ کی تازہ ترین صورتحال، شہدا کی تعداد 26 ہزار کے قریب

غزہ پر صیہونی فوج کے وحشیانہ حملے بدستور جاری ہیں اورغزہ میں شہدا کی تعداد چھبیس ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ غزہ پر صیہونی فوج کے ہوائی اور توپخانے کے حملے جمعہ کو بھی جاری رہے فلسطینی میڈیا کے مطابق صیہونی فوج کے جنگی طیاروں نے جمعہ کو…

غزہ میں 120 اجتماعی قبروں کا انکشاف

انسانی حقوق کے یورپی مبصرین نےغزہ میں ایک سو بیس اجتماعی قبروں کا انکشاف کیا ہے۔ انسانی حقوق کے اس ادارے نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی مسلسل جارحیت اور قبرستانوں تک عدم دسترسی کی بنا پر غزہ کے عوام، شہدا کی لاشوں کو اجتماعی قبروں…

عراق، عین الاسد پر پھر ڈرون حملہ

عراق میں امریکی فوجی اڈے عین الاسد پر ڈرون حملے کی اطلاع ہے۔ عراقی میڈیا صابرین نیوز نے جمعے کے روز اطلاع دی ہے کہ عین الاسد بیس میں امریکی فوجی ٹھکانے کو ڈرون حملے سے نشانہ بنایا گیا۔ فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق مقامی ذرائع نے جمعے…