ماہانہ آرکائیو

فروری 2024

بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بین البراعظمی تجارتی راہداری کے معاہدے پر دستخط

بھارت اور متحدہ عرب امارات نے تجارتی راہداری کے ایک معاہدے پر دستخط کر لیے ہیں جس کا مقصد یورپ کو مشرق وسطیٰ کے کچھ حصوں کے ذریعے سمندر اور ریل کے ذریعے بھارت سے جوڑنا ہے، اس منصوبے کو امریکا اور یورپی یونین کی حمایت حاصل ہے۔ خبر رساں…

بھارت: نئی دہلی کی طرف مارچ کرنے والے کسانوں پر پولیس کی شیلنگ

حکومت کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد فصل کی کم سے کم قیمت مختص کرنے کا مطالبہ کرنے والے ہزاروں کسانوں کو بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی طرف مارچ کرنے سے روکنے کے لیے بھارتی سیکیورٹی فورسز نے ان پر آنسو گیس کے شیل فائر کردیے۔ خبر رساں…

امریکی سینیٹ کی یوکرین،صیہونی حکومت، تائیوان کیلئے امدادی پیکج کی منظوری

امریکی سینیٹ نے کئی ماہ کی سیاسی کشمکش کے بعد یوکرین، صیہونی حکومت اور تائیوان کے لیے 95 ارب ڈالر کے امدادی پیکج کی منظوری دے دی۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق ڈیموکریٹس امدادی بل کو منظور کرنے کے حق میں تھے جب کہ ریپبلکن…

پہلے مرحلے میں پی پی کابینہ کا حصہ نہیں بنے گی، اتحادیوں کی ملاقات

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر ملکی سیاسی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں آصف زرداری، شہباز شریف، خالد مقبول صدیقی اور صادق سنجرانی نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ مل بیٹھ…

نواز، مریم اور خواجہ آصف سمیت 9 لیگی امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 118 لاہور سے حمزہ شہباز شریف ، این اے 119 لاہور سے مریم نواز شریف ، این اے 123 لاہور سے شہباز شریف ، این اے 127 سے عطا اللہ تارڑ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ این اے 130 لاہور سے نواز شریف کی کامیابی کا…

پی ٹی آئی الیکشن کے نتائج قبول کرے، افواج پاکستان کو بدنام نہ ہونے دیا جائے

ایکس سروس مین سوسائٹی کے چیئرمین لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے کہاہے کہ پی ٹی آئی الیکشن کے نتائج قبول کرے، افواج پاکستان اور عدلیہ کو بدنام نہ ہونے دیا جائے، اگر نتائج پر تحفظات ہیں تو متعلقہ فورمز موجود ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر)…

بھارت کو 2047 تک ترقی یافتہ ملک بنانے کا خواب ہے: نریندر مودی

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ بھارت کو 2047 تک ترقی یافتہ ملک بنانے کا خواب ہے۔ بھارتی وزیراعظم گزشتہ روز دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے جہاں انہوں نے اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کی، اس…

حماس رہنماؤں کو غزہ چھوڑ کر نکل جانا چاہیے: برطانوی وزیر خارجہ

برطانیہ کے سابق وزیراعظم اور موجودہ وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے خلاف برسر پیکار فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنماؤں کو غزہ چھوڑ کر نکل جانا چاہیے۔ ہاؤس آف لارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا حکومت…

مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب کی امیدوار ہونگی، شہباز شریف کا اعلان

اسلام آباد میں مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں شہباز شریف نے اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی اور نوازشریف کی مشاورت سے وزیراعلیٰ کی امیدوار مریم نواز ہوں گی ،سندھ میں پیپلزپارٹی…

دنیا کی تیسری سب سے بڑی جمہوریت انڈونیشیا میں آج انتخابات ہو رہے ہیں

آبادی کے اعتبار سے دنیا کے سب سے بڑے مسلمان ملک اور دنیا کی تیسری سب سے بڑی جمہوریت انڈونیشیا میں آج عام انتخابات ہو رہے ہیں، ووٹر نئے صدر اور پارلیمان کا انتخاب کریں گے،انتخابات ایک دن میں مکمل ہوں گے۔ انڈونیشیا کے صدارتی، پارلیمانی…