ماہانہ آرکائیو

اپریل 2024

بشریٰ بی بی کو سلو پوائزن دیا جارہا، ذمہ دار طاقتور لوگ ہونگے، گوہر خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سلو پوائزن دیا جارہا ہے۔ انہوں نےاڈيالہ جیل کے باہر میڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی کی ذمہ داری ان لوگوں پر ہے جن…

پی پی سندھ سے سینیٹ کی 10 نشستوں پر کامیاب، آزاد امیدوار واوڈا بھی سینیٹر منتخب

سندھ اسمبلی میں سینیٹ کی 12 نشستوں پر 19 امیدوار مد مقابل تھے۔ سینیٹ انتخابات کیلئے پولنگ 4 بجے تک جاری رہی اور 154 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا۔ ووٹوں کی گنتی کے بعد صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ نے نتائج کا اعلان کیا، نتائج کے مطابق…

ہیکرز معلومات چرانے کیلئے 12 نئی ایپلی کیشنز استعمال کر رہے ہیں، وزارتوں کو مراسلہ ارسال

کابینہ ڈویژن نے ہیکرز کی جانب سے معلومات چرانے کے لیے 12 نئی چیٹ ایپلی کیشنز کے استعمال پر تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنزکو مراسلہ بھجوادیا۔ ہیکرز مجموعی طورپر 132 ایپلی کیشنزکے ذریعے اہم معلومات تک رسائی کی کوشش کررہے ہیں اور اب ہیکرز نے…

سینیٹ انتخابات، اسلام آباد کی نشستوں پر حکومتی اتحاد کے ڈار اور رانا محمود کامیاب

اسلام آباد کی سینیٹ کیلئے ٹیکنوکریٹ اور جنرل نشستوں پر حکومتی اتحاد کے امیدوار و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور رانا محمود کامیاب ہوگئے۔ اسلام آباد کی جنرل و ٹیکنوکریٹ نشست پر دو دو امیدوار مدمقابل تھے۔ ٹیکنوکریٹ کی نشست پر اسحاق ڈار کا…

عمران خان اسلام آباد لانگ مارچ کے دوران توڑپھوڑ کے ایک اورکیس میں بری

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اسلام آباد کے تھانا مارگلہ میں درج لانگ مارچ توڑپھوڑکے ایک اورکیس میں بری ہوگئے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مریدعباس نے بانی پی ٹی آئی و دیگر کی درخواست بریت منظور کرلی۔ درخواست بریت پر وکلا سردار مصروف اور…

شمالی کوریا کا سولڈ فیول ہائپر سونک میزائل کے کامیاب تجربے کا دعویٰ

شمالی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے نئے سولڈ فیول ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ شمالی کورین میڈیا کے مطابق یہ تجربہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی نگرانی میں کیا گیا۔ اس حوالے سے کم جونگ ان نے کہا کہ مختلف رینج کے…

تائیوان میں 7.2 شدت کا زلزلہ، کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، سونامی الرٹ جاری

تائیوان میں 7 اعشاریہ 2 شدت زلزلے کے بعد کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں جبکہ شدید زلزلے کے بعد جاپان اور تائیوان میں سونامی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ تائیوانی حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے بعض عمارتیں گر گئی ہیں اور جانی نقصان کا خدشہ ہے۔…

امریکی صدر جوبائیڈن کا چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ٹیلی فونک رابطہ

امریکی صدر جوبائیڈن نے چینی صدر شی جن پنگ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں صدور کے درمیان معاشی روابط، یوکرین اور سائبر سکیورٹی خدشات سمیت مختلف معاملات پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر چینی صدر نے کہا کہ دونوں…

روس کا جنگی طیاروں اور ڈرونز سے یوکرین کی توانائی تنصیبات پر بڑا حملہ

روسی فضائیہ نے جنگی طیاروں اور ڈرونز کے ذریعے یوکرین کی توانائی تنصیبات پر بڑا حملہ کر دیا۔ یوکرینی کمپنی کے مطابق روسی حملے کے بعد اس کی 80 فیصد پیداواری صلاحیت ختم ہوگئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی ٹی ای کے انرجی ہولڈنگ کمپنی کے 6…

غزہ پالیسی کیخلاف امریکی مسلم رہنماؤں کا وائٹ ہاؤس افطار ڈنر کے بائیکاٹ کا فیصلہ

غزہ جنگ پر جوبائیڈن کی پالیسیوں کے خلاف امریکی مسلم رہنماؤں نے آج وائٹ ہاؤس میں ہونے والے روایتی افطار ڈنر کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ غزہ جنگ پر امریکی پالیسی کےخلاف امریکن مسلم تنظیموں نے بطور احتجاج وائٹ ہاؤس کے باہر افطار تقریب…