ماہانہ آرکائیو

جولائی 2024

پی ٹی آئی حکومتی اے پی سی میں شرکت کرے گی: عمران خان نے گرین سگنل دیدیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعظم کی بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ کرلیا۔ اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہماری پارٹی اے پی سی میں شرکت کرے گی اور حکومت کا مؤقف سنے گی۔…

تھانہ آئی 9 میں مقدمہ: علی امین نے سرنڈر کردیا، وارنٹ گرفتاری منسوخ

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیراعلیٰ کے پی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے تھانہ آئی9 میں درج مقدمے میں جاری وارنٹ معطلی کی درخواست دائر کی اور عدالت کے سامنے سرنڈر کردیا۔ علی امین نے…

لاہور ہائیکورٹ: بھائی کے قتل کے مجرم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

لاہور ہائیکورٹ نے بھائی کے قتل کے مجرم کی سزائے موت عمر قید میں بدل دی۔ لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے مجرم گلریز کی درخواست پر تحریری فیصلہ سنایا جس کے مطابق مجرم گلریز نے اپنے بھائی محمد وقاص کو قتل…

محرم میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس کی بندش کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا: عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےمحرم کے دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروس کی بندش سے متعلق خبروں پر وضاحت پیش کردی۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ محرم میں موبائل و انٹرنیٹ فون سروس کی بندش سےمتعلق ابھی فیصلہ نہیں ہوا، محرم میں صرف جلوس کے راستوں کے…

گھریلو صارفین کیلئے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.12 روپے تک اضافہ، فی یونٹ 48 روپے 84 پیسے تک مقرر

وفاقی حکومت کے بجلی کے گھریلوصارفین کیلئے تجویز کردہ مختلف سلیبز پر اضافے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ دستاویز کے مطابق وفاقی کابینہ نے گھریلو صارفین کیلئے بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف 48 روپے 84 پیسے تک مقرر کردیا۔ دستاویز میں بتایاکہ فی…

پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال، اوگرا کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پمپس کھلے رکھنے کی ہدایت

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے اعلان کے بعد  آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور پیٹرولیم ڈویژن نے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن اور اوگرا نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر میں…

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 49 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ آج کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 80 ہزار 282 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری روز میں 100 انڈیکس 753 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا…

روپے کی قدر میں کمی، انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا

انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں آج کاروبار اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 278 روپے 50 پیسے ہے۔ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر کا اختتامی بھاؤ 278 روپے 40 پیسے تھا۔ دوسری جانب اوپن…

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں آج رات سے ہڑتال کا اعلان کردیا۔ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے کہا کہ وزیرخزانہ، چیئرمین ایف بی آر، چیئرمین اوگرا سے ملاقاتیں ہوئیں لیکن حکومت کے ساتھ مذاکرات میں کوئی…

آسٹریلوی کوچ کا ہائی پرفارمنس کرکٹرز کو پاکستان لانے کا اعلان

لاہور: آسٹریلوی کوچ شینن ینگ نے ہائی پرفارمنس کرکٹرز کو پاکستان لانے کا اعلان کردیا۔ لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے شینن ینگ نے بابراعظم کو ورلڈ کلاس پلیئر قرار دے دیا اور کہا کہ بابر کو سپورٹ کم ملتی ہے اور تنقید زیادہ ہوتی ہے، میں نے پہلے…