ماہانہ آرکائیو

اگست 2024

جیولین تھرور ارشد ندیم نے 40 سال بعد پاکستان کو اولمپکس میں گولڈ میڈل جتوادیا

پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے92.97 میٹر کی تھرو کرکے نیا اولمپک ریکارڈ بناتے ہوئے پاکستان کو گولڈ میڈل جتوادیا۔ پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں پوری قوم کی نظریں ارشد ندیم پر تھیں…

پیرس پیرالمپکس میں پاکستان کی شرکت غیریقینی صورتحال کا شکار

پیرس میں ہونیوالے پیرالمپکس میں پاکستان کی شرکت غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں شرکت کیلئے پاکستان پیرالمپکس کمیٹی کو گرانٹ نہیں ملی، امید ہے کہ پیرالمپکس سے قبل گرانٹ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ پیرس…

میئر سکھر کا زیر تعمیر اسپورٹس اسٹیڈیم ارشد ندیم کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ

پیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے سونے کا تمغہ جیتنے پر میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے سونے کے تاج اور اسپورٹس اسٹیڈیم کو ارشد ندیم کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کردیا۔ ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ سکھر کے عوام کی پرزور خواہش پر پیرس…

امید تھی کچھ کر جاؤں گا، گولڈ میڈل کے ساتھ 14 اگست منائیں گے: ارشد ندیم

پیرس اولمپکس میں 40 سال بعد پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ جیولین تھرور ارشد ندیم نے کہا ہے کہ آج میرا دن تھا، میں اس سے زیادہ دور بھی تھرو کر سکتا تھا۔ پیرس میں جیولین تھرو کے مقابلوں میں بطور پاکستانی ایتھلیٹ…

پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر افواج پاکستان کی ارشد ندیم کو مبارکباد

پیرس اولمپکس میں 40 سال بعد پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیتنے پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے ارشد ندیم سمیت قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اولمپکس میں پاکستان کیلئے 40…

پاکستان کے اب تک کے اولمپکس مقابلوں میں جیتےگئے میڈلز کی تعداد کتنی ہوگئی؟

پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے پاکستان کو گولڈ میڈل جتوادیا ہے جس کے بعد پاکستان کے اب تک کے اولمپکس مقابلوں میں مجموعی میڈلز کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔ پاکستان نے اولمپکس میں اب تک 11 میڈلز جیتے ہیں جن میں…

بنگلہ دیش: عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

صدر نے بنگلہ دیش کی 15 رکنی عبوری کابینہ سے حلف لیا، بنگلہ دیش میں 17 سال بعد عبوری حکومت بننے جا رہی ہے۔ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں حلف اٹھا لیا ہے، صدر محمد شہاب الدین نے 15 رکنی عبوری…

غاصب اسرائیل اپنی حرکتوں سے باز آنے والا نہیں

غزہ کے شہری دفاع کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ گھنٹوں کے دوران غاصب صیہونی فوجیوں کے حملوں میں دسیوں فلسطینی شہید ہوئے ہيں ۔ غزہ کے شہری دفاع کے ادارے کا کہنا ہے کہ گذشتہ گھنٹوں کے دوران صیہونی حکومت کے حملوں میں ستائیس فلسطینی شہید…

یمنی مسلح افواج کی بڑی کارروائی، امریکہ کے دو جنگی جہازوں پر میزائل اور ڈرون حملے

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے بحیرہ احمر میں امریکا کے دو جنگی جہازوں سمیت تین بحری جہازوں پر حملے کی خبردی ہے۔ المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحیی سریع نے بتایا ہے کہ یمنی افواج نے بحیرہ احمر میں ایک دن…

ہمیں نیا بنگلہ دیش بنانا ہے، جیل سے رہائی کے بعد بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم کا پہلا بیان

بنگلادیش کی سابق وزیراعظم اور بی این پی کی رہنما خالدہ ضیا نے جیل سے رہائی کے بعد پہلا بیان جاری کردیا ہے جس میں انہوں نے ملک میں امن و خوشحالی کی ضرورت پر زوردیا ہے۔ بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا نے جیل سے رہائی کے بعد اپنے ویڈیو…