سالانہ آرکائیو

2024

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ عمان، سرکاری وعسکری حکام سے ملاقاتیں

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے عمان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے عمان کے سرکاری اور عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے سلطنت عمان کے شاہی دفتر کے…

جمہوریت کا تسلسل ہی ملکی ترقی کا ضامن ہے: اعظم نذیر تارڑ

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ میثاق جمہوریت نے ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کیا اور جمہوریت کا تسلسل ہی ملکی ترقی کا ضامن ہے۔ اسلام آباد میں 2 روزہ 18 ویں سپیکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ…

وزیراعظم سے انڈونیشین صدر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف نے انڈونیشیا کے صدر سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے قاہرہ میں D-8 سربراہی اجلاس کے موقع پر انڈونیشیا کے صدر عزت مآب پرابوو سوبیانتو سے ملاقات کی، وزیر اعظم…

وزیر اعظم محمد شہباز شریف قاہرہ میں آج مصروف دن گزاریں گے

وزیر اعظم محمد شہباز شریف قاہرہ میں آج مصروف دن گزاریں گے۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ڈی ایٹ سربراہ اجلاس سے خطاب کریں گے، 11 ویں ڈی ایٹ سمٹ کا تھیم "نوجوانوں میں سرمایہ کاری اور SMEs کو سپورٹ کرنا، کل کی معیشت…

بلوچستان کی محرومیاں دور، دکھوں کا مداوا کرنے کا وقت آگیا: رانا مشہود

وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کی محرومیوں کا خاتمہ اور دکھوں کا مداوا کرنے کا وقت آگیاہے۔ رانا مشہود احمد خان نے میچنگ گرانٹس کے تیسرے مرحلے میں چیکس کی تقسیم کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہاکہ…

50 فیصد کرپشن ختم ہو جائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت ہی نہ پڑے: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ اگر ملک سے 50 فیصد کرپشن ختم ہو جائے تو ہمیں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس جانے کی ضرورت ہی نہ پڑے۔ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا…

کراچی: ایم اے جناح روڈ پر کثیرالمنزلہ عمارت میں 2 ہفتوں بعد دوبارہ آگ بھڑک گئی

ایم اے جناح روڈ پر کثیرالمنزلہ عمارت میں دو ہفتوں کے بعد دوبارہ آگ بھڑک اٹھی۔ کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر 3 دسمبر کو کثیر المنزلہ عمارت رمپا پلازہ میں آگ لگی تھی جس کو دو ہفتے گزرنے کے بعد ایک بار پھر عمار ت میں آتشزدگی کا واقعہ پیش…

مذاکرات کی بھیک نہیں مانگیں گے، حکومت پہل کریگی: شبلی فراز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کی کا کہنا ہے مذاکرات کے لیے بھیک نہیں مانگیں گے، حکومت پہل کرے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی ہے اور ہو رہی…

سندھ حکومت کا 27 دسمبر کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت نے 27 دسمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ سندھ حکومت کی جانب سے 27 دسمبر کو سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی برسی پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 27…

امریکی پابندیوں سے پاکستان کی میزائل صلاحیت پر کوئی اثر نہیں پڑیگا: دفاعی ماہرین

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیوں سے پاکستان کی میزائل صلاحیت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ دفاعی تجزیہ کار سید محمد علی نے کہا کہ امریکا کی جانب سے لگائی گئی پابندیاں بہت ہی افسوسناک ہیں، اس قسم کی پابندیوں سے پاکستان کی میزائل…