سالانہ آرکائیو

2024

سی پیک؛ پاکستان نے چین سے ساڑھے 25 ارب ڈالر وصول کیے

اسلام آباد:پاکستان نے سی پیک کی مد میں چین سے ساڑھے 25 ارب ڈالر وصول کیے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفی شاہ کی زیر صدارت شروع ہوگیا، جس میں سی پیک منصوبوں کے حوالے سے رقم وصولی کی تفصیلات ایوان میں پیش کی گئیں۔ دستاویز…

جناح ہاؤس حملہ تفتیش؛ حسان نیازی کی بہن مجرم اور 8 کارکن بے گناہ قرار

لاہور:جناح ہاؤس حملہ سے متعلق جے آئی ٹی نے تفتیش میں حسان نیازی کی بہن کو مجرم اور 8 کارکنوں کو بے گناہ قرار دے دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل کے روبرو جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس…

ملک میں چار ماہ میں گیس کی قیمت میں ساڑھے 800 فیصد اضافے کا انکشاف

اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات نے صرف چار ماہ میں گیس کی قیمت میں ساڑھے 800 فیصد اضافے کا انکشاف کردیا۔ ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ کی زیر صدارت قومی اسمبلی اجلاس ہوا جس میں اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی تفصیلات پیش کردی گئیں۔ وفاقی…

پی ٹی آئی احتجاج؛ امن وامان بحال رکھنے کا آرڈر تھا، معاملے کو پیچیدہ بنادیا، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارتِ داخلہ کو پی ٹی آئی احتجاج سے متعلق رپورٹ جمع کروانے کے لیے مزید وقت دے دیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی احتجاج سے متعلق عدالتی آرڈر کی خلاف ورزی پر اسلام آباد کے تاجروں کی توہینِ عدالت…

سپریم کورٹ نے فون ٹیپنگ کے قانون کو مبہم قرار دیدیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے فون ٹیپنگ کے قانون کو مبہم قرار دیدیا۔ فون ٹیپنگ سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کیا فون…

عمران خان کو اقتدار میں لانے والوں میں فیض حمید سرفہرست تھے: خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اقتدار میں لانے والوں میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید سرفہرست تھے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ان دونوں کی پارٹنر شپ…

حکومت نے سنجیدہ مذاکرات نہ کیے تو 14 دسمبر سے سول نافرمانی کا اعلان ہوگا، شوکت یوسفزئی

پشاور: پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی نے حکومت کو سنجیدہ مذاکرات نہ کرنے کی صورت میں سول نافرمانی کی وارننگ دے دی۔ ایک بیان میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ حکومت نے سنجیدہ مذاکرات نہ کیے تو 14 دسمبر سے سول نافرمانی کا اعلان ہوگا، پی ٹی آئی…

بائیڈن انتظامیہ کا شامی باغیوں سے پہلا رابطہ، جامع حکومت کے قیام پر زور

واشنگٹن: امریکی حکومت نے بشار الاسد حکومت کا تختہ الٹنے والے باغی گروپ حیات التحریر سے رابطہ کرکے شام میں ایک جامع حکومت کے قیام پر زور دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں امریکی اتحادیوں اور ترکیہ کے ذریعے کیے گئے رابطے میں بائیڈن…

شام میں پھنسے 350 سے زائد پاکستانی سرحد پار کرکے لبنان پہنچ گئے

شام میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلا کا عمل شروع ہو گیا ہے اور اب تک 350 سے زائد پاکستانی بحفاظت لبنان کی سرحد تک پہنچ چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شام میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلا کے لیے اقدامات شروع ہوگئے ہیں، 350 سے زائد پاکستانی سرحد پار…

محکمہ موسمیات نے بارش اور برفباری سے متعلق اہم پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اسلام آباد اور گرد…