سالانہ آرکائیو

2024

افغان بارڈر پر خارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام، 15 سے زائد دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔ ذرائع کے مطابق 27 اور 28 دسمبر کی درمیانی رات فتنہ الخوارج کے 20 سے 25 خارجیوں نے افغان طالبان کی بارڈر پوسٹوں کا استعمال کرتے ہوئے کُرم اور…

مریم نواز کی ستائش کیلئے حنا پرویز بٹ کی پنجاب اسمبلی میں قرارداد

مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے کسان دوست اقدامات کو سراہنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے کسان دوست اقدامات کو سراہتا ہے، پنجاب…

وزیرداخلہ سینیٹ کاغذات نامزدگی کیس کی کاز لسٹ منسوخ

اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزیر داخلہ محسن نقوی کے سینیٹ الیکشن میں کاغذات نامزدگی کی تفصیلات فراہمی کیس کی کازلسٹ منسوخ کردی گئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ رجسٹرار آفس نے کیس موسم سرما کی تعطیلات کے باعث نو اسکوپ میں ڈال دیا۔ اس سے قبل کیس…

چیئرمین پی اے سی کون ہو گا، فیصلہ میں کروں گا، کوئی حکومتی عہدیدار نہیں، عمران خان

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چئیرمین کی نامزدگی کے معاملے پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے دیے گئے نام پر فل اسٹاپ لگاتے ہوئے عہدے کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام برقرار رکھا اور کہا ہے اس حوالے سے فیصلہ میں کروں…

عمران خان نے ڈیل کی پیش کش مسترد کردی، ترسیلات زر کے بائیکاٹ کی کال

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے نظربندی کی ڈیل مسترد کرتے ہوئے ملک میں سیاسی تبدیلی کے مطالبے پر زور دیا ہے۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل سے نکال…

خوارج کی طالبان پوسٹوں کا استعمال کرکے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام، افغان سائیڈ پر ہلاکتوں کی…

فتنہ الخوارج کی افغان طالبان کی چیک پوسٹوں کا استعمال کرکے پاکستان میں دراندازی کی کوشش سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے افغان طالبان کی چیک پوسٹوں کا استعمال کر کے دراندازی کی کوشش کی،…

عمران خان نے آئی پی پیز کو فارنزک آڈٹ سے بچایا، حرام خوروں کے کہنے پر چھوٹ دی گئی: وزیر توانائی

وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آئی پی پیز کو فارنزک آڈٹ سے بچایا، حرام خوروں کے کہنے پر چھوٹ دی گئی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا پی ٹی…

بجلی چوری کی روک تھام کے ٹھوس اقدامات کیے جائیں، اووربلنگ کسی صورت قبول نہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو اسمارٹ میٹرز لگانے کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اوور بلنگ کسی صورت قبول نہیں، اوور بلنگ میں ملوث اسفران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی…

یونان کشتی حادثہ، ایف آئی اے 31 افسران و اہلکار کے مبینہ طورپر ملوث ہونے کا انکشاف

یونان کشتی حادثے میں ایف آئی اے کے 31 افسران اور اہلکاروں کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف آئی اے نے یونان کشتی حادثے کی تحقیقات میں 31 اہلکاروں کو مشتبہ قرار دے دیا ہے۔ مشتبہ ایف آئی اے اہلکاروں کے نام پاسپورٹ کنٹرول…

کراچی میں کچرا پھیلانے پر 5 افراد گرفتار

کراچی میں کچرا پھینکنے اور پھیلانے پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کچرا چننے والے 5 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کورنگی کے مطابق ملزمان ضیا کالونی میں کچرا چننے کے بعد پھیلا…