سالانہ آرکائیو

2024

سابق صدر عارف علوی کی 3 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدرعارف علوی کی 3 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ سابق صدر نے سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیا کیا کہ پر امن احتجاج کے باوجود دہشتگردی ایکٹ سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیےگئے، اب تک…

جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمر ایوب کی بریت کی درخواست خارج

انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی درخواست بریت خارج کردی۔ راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس میں بریت کی درخواست پر…

پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل یسطور الحق ملک انتقال کرگئے

پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل یسطور الحق ملک لاہور میں انتقال کرگئے۔ ایڈمرل یسطور الحق ملک نے 1954 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا اور انہوں نے 1965 اور 1971 کی پاک بھارت جنگوں میں بھی حصہ لیا۔ ایڈمرل یسطور الحق ملک 1988 سے 1991 تک…

راولپنڈی اسٹیشن پر سامان کی اسکیننگ کیلئے نصب مشین 2 سال سے خراب

راولپنڈی ریلوےاسٹیشن پر مسافروں کے سامان کی اسکیننگ کے لیے نصب مشین گزشتہ 2 سال سے خراب ہے۔ ریلوے ذرائع کا بتانا ہے کہ اسکیننگ مشین کی خرابی کے باعث مسافروں کا سامان چیک نہیں کیا جاتا جس وجہ سے ہتھیار، منشیات اور دیگرممنوعہ اشیاء کی…

منظور وسان نے عمران خان کی رہائی سے متعلق پیشگوئی کردی

پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق پیشگوئی کی ہے۔ ایک بیان میں منظور وسان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی آئندہ سال بھی جیل میں رہیں گے اور وہ انہیں باہر آتا نہیں دیکھ رہے۔ منظور وسان نے عمران خان کو…

علی امین گنڈاپور کا ڈی چوک مقدمے کیخلاف عدالت سے رجوع

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ڈی چوک مقدمے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ علی امین گنڈاپور نے حاجی اجمل خان مہمند کے ذریعے ڈی چوک مقدمے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی، جس میں تھانہ سیکرٹریٹ…

بغض عمران میں جعلی حکومت نفرتوں کو فروغ دے رہی ہے : بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹرسیف کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بغض میں جعلی حکومت نفرتوں کو فروغ دے رہی ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جعلی حکومت بانی پی ٹی آئی کے بغض میں نسلی تعصب کو پروان چڑھارہی ہے، جڑواں شہروں…

جسٹس طارق محمود جہانگیری کو الیکشن ٹریبونل اسلام آباد کی سربراہی سے ہٹا دیا گیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو ہٹا کر جسٹس ریٹائرڈ عبدالشکور پراچہ کو الیکشن ٹریبونل اسلام آباد کا سربراہ مقرر کردیا۔ الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ اسلام آباد سے مسلم لیگ (ن) کے تینوں ارکان…

پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافے کا کیس: وزارت پٹرولیم اور اوگرا سے جواب طلب

لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر وزارت پٹرولیم اور اوگرا سے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کیس پر سماعت کی، درخواست گزار شہری منیر…

اسلام آباد پولیس نے بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لئے

اسلام آباد پولیس نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لئے۔ تھانہ کوہسار میں 24 نومبر کے احتجاج کے مقدمے میں پیشرفت ہوئی ہے۔ اسلام آباد پولیس…