سالانہ آرکائیو

2024

سپریم کورٹ: پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ہلاکتوں پر ازخودنوٹس لینےکی استدعا مسترد

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کے معاملے پر از خود نوٹس لینے کی استدعا مسترد کردی۔ سپریم کورٹ میں موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران وکیل خیبرپختوانخوا حکومت کی جانب سے…

لیڈرشپ نے مایوس کیا: شوکت یوسفزئی احتجاج پر سوالات اٹھاتے ہوئے پھٹ پڑے

تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے فائنل کال احتجاج کو لے کر پارٹی قیادت پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے تصدیق کی کہ بشریٰ بی بی اور وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور مانسہرہ میں ہیں اور محفوظ ہیں۔…

ڈی جی خان: رات گئے پنجاب کے پی سرحد پر قائم چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ

پنجاب اور کے پی کی سرحد پر رات گئے دہشتگردوں نے حملہ کردیا۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں پنجاب اور کے پی بارڈر پر قائم لاکھانی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے رات گئے حملہ کیا۔ پولیس حکام کا بتانا ہے کہ 25 سے زائد دہشتگردوں نے چیک پوسٹ…

جسٹس منصور علی شاہ نے بھٹو ریفرنس پر اضافی نوٹ جاری کردیا

سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے بھٹو ریفرنس پر اضافی نوٹ جاری کردیا۔ جسٹس منصورعلی شاہ نے اضافی نوٹ میں لکھا کہ جسٹس دراب پٹیل نے بھٹو کیس میں جرأت مندی سے اختلاف کیا، ضیاء کے عبوری آئین کے تحت حلف اٹھانے سے انکار…

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف اور دن میں تیز دھوپ نکلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سےکم درجہ حرارت 19.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جب کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت…

پی ٹی آئی احتجاج: پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونےکے مقدمے میں عمران سمیت دیگر رہنما نامزد

تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران ہکلہ انٹرچینج کےقریب پولیس کانسٹیبل کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں کے خلاف درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، عمر امین گنڈاپور، سالار خان کاکڑ…

ملک کے آلودہ ترین شہروں میں سکھر سرفہرست رہا

ملک کے آلودہ ترین شہروں میں سکھر پہلے نمبر پر آگیا۔ ملک کے مختلف شہر فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہے جہاں ائیر پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد کافی زیادہ ریکارڈ کی گئی۔ علی الصبح سکھر 766 ائیر پارٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ ملک کا آلودہ ترین شہر…

علی امین، بشریٰ بی بی اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے رات کہاں قیام کیا؟

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے حوالے سے ان کی بہن مریم وٹو اور سیکرٹری پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کے متضاد بیانات سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ رات اسلام آباد پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی ورکرز کے خلاف گرینڈ آپریشن…

پی ٹی آئی احتجاج کے دوران اسپتال لائے گئے زخمی اور جاں بحق افراد کی فہرست سامنے آگئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے دوران اسپتال لائے گئے زخمی اور ہلاک ہونے والے افراد کی فہرست سامنے آگئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران گزشتہ روز سکیورٹی اہلکاروں اور پی ٹی آئی ورکرز کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ…

بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض نے بشریٰ بی بی کے اغوا کا خدشہ ظاہر کردیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے بشریٰ بی بی کے اغوا کیے جانے کے خدشات ظاہر کردیے ہیں۔ اپنے ایک تازہ بیان میں مریم ریاض وٹو نے کہا کہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ بشریٰ بی بی گرفتار ہوگئی ہیں اور کچھ کہہ…