سالانہ آرکائیو

2024

میں اور علی امین ڈی چوک جاکر احتجاج کرنے کے حق میں نہیں تھے: شیرافضل مروت

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیرافضل مروت نے کہا کہ میں اورعلی امین گنڈاپور ڈی چوک جاکر احتجاج کرنے کے حق میں نہیں تھے۔انہوں نے کہا کہ علی امین چاہتے تھے کہ ورکرز کلثوم اسپتال سے آگے نہ بڑھیں لیکن پی ٹی آئی ورکرز ڈی چوک جانے پر بضد تھے۔…

جولوگ شہید ہوئےہیں ان کے مقدمات میں یہ سارے لوگ نامزد ہوں گے،رانا ثنا اللہ

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ آپریشن میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، 500 سے ساڑھے 5 سو افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں وزیر اعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ احتجاج کے دوران جو لوگ شہید ہوئے ہیں ان کے مقدمات میں یہ…

کارکن بھاگ نکلے لیکن بشریٰ بی بی اب بھی اسلام آباد ہی میں ہیں، مریم وٹو کا دعویٰ

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم وٹو نے دوعویٰ کیاہے کہ کریک ڈاؤن شروع ہوتے ہی کارکنان بھاگ نکلے لیکن بشریٰ بی بی اب بھی اسلام آباد میں ہیں۔ اپنے ایک بیان میں مریم وٹو نے کہا کہ کریک ڈاؤن شروع ہوتے ہی اسلام آباد سے پی ٹی…

علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی خیبرپختونخوا پہنچ گئے

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے مظاہرین کے خلاف آپریشن شروع ہونے کے بعد فرار ہونےو الے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی خیبرپختونخوا پہنچ گئے تاہم اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے متعدد کارکنان…

پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ ترجمان پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ حکومتی منصوبے کے تحت تحریک انصاف کے پرامن احتجاج کے فی الوقت منسوخی کا اعلان کیا جاتا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بانی پی…

آج کا احتجاج پی ٹی آئی کا نو مئی کے بعد ایک اور بلنڈر ہے: طلال چوہدری

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ آج کا احتجاج پی ٹی آئی کا 9 مئی کے بعد ایک اور بلنڈر ہے حکومت کی بہترین حکمت عملی سے مظاہرین منتشر بھی ہوئے اور لاشیں بھی نہیں گریں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا…

لیڈر کو رہا کروانے آئے تھے، کارکنوں کو گرفتار کروا کر بھاگ گئے: عطا تارڑ

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ یہ فائنل نہیں مس کال تھی، علی امین گنڈاپور اور بشری بی بی ایک ہی گاڑی میں فرار ہوئے، اپنے لیڈر کو رہا کروانے آئے تھے، کارکنوں کو گرفتار کروا کر بھاگ گئے، ۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ان کا اسلام…

اسلام آباد میں پولیس آپریشن: علی امین اور بشریٰ فرار، کارکن بھی بھاگ نکلے

اسلام آباد میں پولیس آپریشن کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوگئے جس کے ساتھ کارکن بھی بھاگ نکلے۔ علی امین گنڈا پور، بشریٰ بی بی بلیو ایریا میں کلثوم پلازہ کے قریب گاڑیوں میں موجود…

پی ٹی آئی احتجاج: شر پسندوں کی آنسو گیس کے شیل فائرکرنےکی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج میں شر پسندوں کی ایکسپریس وے اسلام آباد پر آنسو گیس کے شیل فائر کرنےکی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والے افراد تربیت یافتہ ہیں جو مہارت سے…

ٹرمپ کے مشیر کا عمران خان کو رہا کرنے کا مطالبہ

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر رچرڈ گرینل نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہا کرنے کا مطالبہ کردیا۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے ایک خبر کو ری پوسٹ کرتے ہوئے رچرڈ گرینل نے لکھا کہ عمران خان کو…