سالانہ آرکائیو

2024

کرم میں بنکرز گرانے اور اسلحہ جمع کرانےکے بعد راستےکھول دیے جائیں گے: بیرسٹر سیف

خیبرپختونخوا کے مشیر بیرسٹر سیف نے کہا ہےکہ کرم میں بنکرز گرانے اور اسلحہ جمع کرانےکے بعد راستے مکمل طورپرکھول دیے جائیں گے۔ ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ ایپکس کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں ضلع کرم کو اسلحے سے پاک کیا جائےگا، پائیدار…

بلوچستان میں شدید سردی، تالاب، جوہڑ اور سڑکوں پر پڑا پانی جم گیا

ملک کے بالائی اور میدانی علاقے سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرنے کے بعد تالاب، جوہڑ اور سڑکوں پر پڑا پانی بھی جم گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا بتانا ہے…

کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں آگیا

کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کے بعد درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں آگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح کراچی کا درجہ حرارت 9.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 24 گھنٹے کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے…

پاکستان کے میزائل پروگرام پر امریکی پابندیوں کا کریڈٹ پی ٹی آئی کو جاتا ہے: احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، احسن اقبال نے کہا ہے کہ میزائل پابندیوں سے متعلق کریڈٹ پی ٹی آئی کی بیرون ملک قیادت کو جاتا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا پی ٹی آئی نے امریکا میں پاکستان کے خلاف لابنگ…

کوئی آئیگا تو ناں نہیں کریں گے، زبردستی مذاکرات نہیں کرا سکتے: اسپیکر قومی اسمبلی

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایک بار پھر اپوزیشن کو مذاکرات میں تعاون کی پیشکش کی ہے اور کہا ہے کہ مذاکرات کریں،ہمارے دروازے کھلے ہیں، کوئی آئے گا تو ناں نہیں کریں گے مگر لوگوں کو پکڑ کر نہیں کہہ سکتے کہ آئیں مذاکرات کریں۔…

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان اعلیٰ سطح پر بیک چینل ملاقات

حکومت اور پی ٹی آئی کے نمائندوں کے درمیان ایک اعلیٰ سطح کا بیک چینل رابطہ ہوا ہے۔ ایک باخبر ذریعے نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ اجلاس میں حکومت کے دو اہم نمائندوں (جن میں ایک وزیر اور ایک دوسری شخصیت شامل تھی) نے شرکت کی جبکہ تحریک انصاف کی…

بالائی اور میدانی علاقے سردی کی لپیٹ میں، بلوچستان میں درجہ حرارت منفی ہوگیا

ملک کے بالائی اور میدانی علاقے سردی کی لپیٹ میں آگئے، کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت منفی ہونے کے بعد تالاب، جوہڑ اور سڑکوں پر پڑا پانی بھی جم گیا۔ قلات میں درجہ حرارت منفی 7، کوئٹہ میں منفی 6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا…

کامران ٹیسوری کا ملک میں سرمایہ کاری میں اضافے پر گورنرز کانفرنس بلانے کا اعلان

گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے گورنر پنجاب سلیم حیدر اور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ملکی صورتِ حال، مدارس رجسٹریشن، پاراچنار کے مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔…

بلوچستان: غذائیت کی کمی کے شکار بچوں کی تعداد میں اضافہ، ہر دوسرا بچہ غذائی قلت کا شکار

بلوچستان میں غذائیت کی کمی کے شکار بچوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں ہر دوسرے بچے کو غذائیت کی کمی کا سامنا ہے۔ نیوٹریشن سروے کے مطابق بلوچستان کے تمام 36 اضلاع میں بچوں کو غذائیت میں کمی کا سامنا ہے،…

شناختی، کارڈ، ب فارم اور پاسپورٹ کا اجرا پولیو ویکسینیشن سے مشروط کرنے کی تجویز

بچوں کے حقوق پر پارلیمانی کاکس کی پولیو کے خاتمے کے لیے خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ نے شناختی کارڈ اور ب فارم سمیت پاسپورٹ کے اجرا کیلئے حفاظتی ٹیکوں اور پولیو کے قطروں کو لازمی قرار دینے کی تجویز دیدی۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں…