ماہانہ آرکائیو

جنوری 2025

حکومت بھی تحریک انصاف کے مطالبات کا تحریری جواب دیگی: عرفان صدیقی

حکومتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ حکومت بھی تحریک انصاف کی کمیٹی کے تحریری مطالبات کا جواب تحریری صورت میں دیگی۔ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان…

عدالت دیکھنا چاہتی ہے کہ ملٹری ٹرائلز میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا: آئینی بینچ

سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے کیس میں آئینی بینچ نے وکیل وزارت دفاع سے کہا کہ ملٹری ٹرائل کیسز کا ریکارڈ مانگا تھا، عدالت دیکھناچاہتی ہے کہ ٹرائل میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے جسٹس امین الدین کی…

پشاور ہائیکورٹ: علی امین کو تین ہفتوں تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں 3 ہفتوں کی توسیع کردی۔ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی تفصیلات کےلیے دائر…

حکومت اوراپوزیشن یک زبان، اراکین پارلیمنٹ کا اپنی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ

قومی اسمبلی کے اراکین نے اسپیکر سے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا۔ تنخواہوں میں اضافے کیلئے حکومت اوراپوزیشن یک زبان ہوگئے، اراکین پارلیمنٹ نے اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات کے دوران تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر اراکین…

چین، ملائشیا، سعودیہ اور قطر سمیت 9 ممالک سے مزید 28 پاکستانی بے دخل

چین، ملائشیا، لیبیا، سعودی عرب، یو اے ای اور قطر سمیت 9مختلف ممالک سے مزید 28پاکستانیوں کو بے دخل کرکے واپس بھیج دیا گیا جن میں سے دو افراد کو کراچی پہنچنے پر گرفتار کر لیا گیا۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں بلیک لسٹ ہونے پر ایک…

بڑی بیک چینل پیشرفت، بیرسٹر گوہر اور علی امین کی 3 اہم ترین شخصیات سے ملاقات، مذاکرات اہم مرحلے میں…

: ’’حکومت‘‘ اور تحریک انصاف کے درمیان بیک چینل مذاکرات، جو دونوں فریقوں کے درمیان باضابطہ بات چیت کے عمل پر توجہ مرکوز کرنے کے درمیان چند ہفتے پہلے رک گئے تھے، دوبارہ بحال ہو کر ایک اہم مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔ ایک باخبر ذریعے نے بتایا…

مریم گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سیالکوٹ میں اسکالر شپس پروگرام میں طالبات سے گھل مل گئیں

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سیالکوٹ میں ہونہار اسکالر شپس پروگرام کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز عام طالبات سے گھل مل گئیں۔ سیالکوٹ میں اسکالر شپس پروگرام کی تقریب کے بعد مریم نواز طالبات کے پاس گئیں اور ملاقات کی۔ طالبات نے مریم نواز…

بیرسٹرگوہر نے آرمی چیف سے ملاقات کی تردیدکردی

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹرگوہر نے 2 روز قبل پشاور میں ہونے والی میٹنگ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی تردید کردی۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں جیونیوز سےگفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرگوہر نےکہا کہ ان کی آرمی چیف سے ملاقات…

بند لفافے میں کابینہ سے منظوری لینا غبن اور چوری ہے، اسکا جواب دو اور گھر چلے جاؤ: مریم

پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان کے 190 ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق کہا ہے کہ بند لفافے میں کابینہ سے منظوری لینا غبن اور چوری ہے، اس کا جواب دو اور گھر چلے جاؤ۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیالکوٹ میں ہونہار…

بنگلادیشی افواج کے پی ایس او کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات، جے ایف17 تھنڈر طیاروں میں اظہاردلچسپی

بنگلا دیش کی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر (پی ایس او) لیفٹیننٹ جنرل قمر الحسن کی قیادت میں وفد کا دورہ پاکستان جاری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے لیفٹیننٹ جنرل…