ماہانہ آرکائیو

جنوری 2025

غزہ کے عوام کو سلام، 80 فیصد فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی، ٹرمپ کے سازشی منصوبے پر پھرا پانی

غزہ پٹی میں فلسطینی حکومت کے پریس ہیڈ کوارٹر نے کہا ہے کہ اسّی فیصد فلسطینی شمالی غزہ پٹی میں واپس آچکے ہیں لیکن صیہونی حکومت غزہ پٹی میں انسانی امداد پہنچنے میں بدستور رکاوٹ ڈال رہی۔ دوسری طرف مختلف یورپی ممالک نے فلسطینیوں کو غزہ پٹی سے…

بشارالاسد کو ہمارے حوالے کر دو، الجولانی کا روس سے مطالبہ

الجولانی نے روسیوں سے بشارالاسد کو حوالے کرنے کی درخواست کی ہے۔ الجزیرہ کے حوالے سے شامی ذرائع نے الجولانی حکومت کے ساتھ روس کے مذاکرات کی اندرونی کہانی کی تفصیلات کا ذکر کیا ہے۔ ایک باخبر شامی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ الجولانی کے…

جنوبی لبنان پر دہشتگرد اسرائیل نے پھر کئے حملے، کئی شہید اور زخمی

جنوبی لبنان پر اسرائیلی فوج کے حملوں کے نتیجے میں ایک شخص شہید اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔ ارنا کے مطابق صیہونی حکومت نے جنوبی لبنان کے قصبے " عدیسہ" کے داخلی راستے پر لبنانی شہریوں پر حملہ کیا جس کے دوران ایک شخص شہید اور سات زخمی ہو…

غزہ میں پناہ گزینوں کی واپسی صیہونی حکومت کی شکست کی علامت ہے؛ حماس

حماس کے سینئر رکن حسام بدران نے کہا ہے کہ شمالی غزہ میں فلسطینیوں کی واپسی، صیہونیوں کی سب سے بڑی شکست کی علامت ہے۔ حماس کے سینئر رکن حسام بدران نے کہا ہے کہ آج بنیامین نیتن یاہو اور ایتمار بن گویر کی قیادت میں قابض حکومت کی فلسطینیوں…

شمالی غزہ میں نوے فیصد مکانات تباہ

غزہ کی پٹی میں سرکاری میڈیا آفس کے ڈائریکٹر نے ایک بیان میں کہا کہ شمالی غزہ کی پٹی میں واپس آنے والے نوے فیصد پناہ گزینوں کے پاس رہنے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ غزہ کی پٹی میں سرکاری میڈیا آفس کے ڈائریکٹر سلامہ معروف نے العربی ٹی وی کو…

صدر نے دستخط کردیے، متنازع پیکا ایکٹ ترمیمی بل قانون بن گیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے متنازع پریوینشن آف الیکٹرونک کرائمز (پیکا) ایکٹ ترمیمی بل 2025 پردستخط کردیے ہیں۔ صدر پاکستان کے دستخط کے بعد پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 قانون بن گیا ہے۔ خیال رہےکہ قومی اسمبلی نے 23 جنوری کو پیکا ایکٹ…

پی ٹی آئی نے مینار پاکستان لاہور پر جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دیدی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 فروری کو مینار پاکستان لاہور پر جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دے دی۔ چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف پنجاب عالیہ حمزہ نے ڈی سی آفس میں درخواست جمع کروائی۔ درخواست کے متن میں کہا گیا پاکستان تحریک…

چینی کمپنی کا پاکستان میں 3 ہزار ای وی چارجنگ اسٹیشنز لگانے کا اعلان

چینی کمپنی نے پاکستان میں 3 ہزار ای وی چارجنگ اسٹیشنز لگانے کا اعلان کردیا۔ چینی سرمایہ کاری وفد نے صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کی جس میں پاکستان میں الیکٹرک وہیکل (EV) چارجنگ اسٹیشنز کے قیام پر…

غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیزکے سدباب کیلئے پنجاب سپیشل پلاننگ اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے سدباب کے لئے پنجاب سپیشل پلاننگ اتھارٹی قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کمرشل اور رہائشی علاقوں کے الگ الگ…

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر اعتراض عائد

سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر اعتراض عائد ہو گا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کر کے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلیں واپس…