شمالی غزہ میں نوے فیصد مکانات تباہ

0 110

غزہ کی پٹی میں سرکاری میڈیا آفس کے ڈائریکٹر نے ایک بیان میں کہا کہ شمالی غزہ کی پٹی میں واپس آنے والے نوے فیصد پناہ گزینوں کے پاس رہنے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

غزہ کی پٹی میں سرکاری میڈیا آفس کے ڈائریکٹر سلامہ معروف نے العربی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ شمالی غزہ، زندگی کی بنیادی ضروریات سے محروم ہے-انہوں نے مزید کہا کہ شمالی غزہ کی پٹی میں پناہ گزینوں کی واپسی سخت و دشوار حالات کے باوجود جاری ہے، اور یہ افراد آٹھ کیلو میٹر سے زیادہ کے تباہ شدہ راستوں اور سڑکوں پر پیدل چل رہے ہیں اور اب تک اس راستے سے ستر بچے لاپتہ ہو چکے ہیں۔

سلامہ معروف نے کہا کہ اب تک بے گھر افراد کے لیے عارضی مکانات یا ایک لیٹر تیل بھی غزہ کی پٹی میں داخل نہیں ہوا ہے، اور بے گھر افراد نقل و حمل کے ذرائع کے بغیر، پیدل علاقے میں واپس جانے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بے گھر افراد کے لئے خیمے بھیجےجانے کی درخواست کے باوجود، ہمیں اب تک صرف آٹھ سو خیمے موصول ہوئے ہیں اور مطلوبہ خیمے فراہم نہ ہونے کی وجہ غزہ کی پٹی تک نقل و حمل کے عمل میں مشکلات بتائی گئی ہے۔

غزہ کی پٹی میں سرکاری میڈیا آفس کے ڈائریکٹر نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں پناہ گزینوں کی بنیادی ضروریات کو جلد از جلد پورا کیا جانا چاہیے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.