ماہانہ آرکائیو

فروری 2025

کراچی: مائی کلاچی میں ٹریلر اور آئل ٹینکر مال بردار ٹرین سے ٹکرا گئے

کراچی میں ٹریلر اور آئل ٹینکر مال بردار ٹرین سے ٹکرا گئے۔ کراچی کے علاقے مائی کلاچی میں ٹریلر اور آئل ٹینکر کا مال بردار ٹرین سے ٹکرانے کا واقعہ پیش آیا جس سے آئل ٹینکر کو بری طرح نقصان پہنچا۔ حادثے کے باعث مائی کلاچی روڈ پر ہر…

کراچی: اسٹوڈنٹ ویزوں کے حامل 7 افراد سمیت 86 مسافر آف لوڈ

کراچی ائیرپورٹ پر امیگریشن حکام نے اسٹوڈنٹ ویزا رکھنے والے 7 افراد سمیت 86 مسافروں کو مختلف وجوہات کی بنا پر آف لوڈ کردیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کراچی ائیرپورٹ سے اسٹوڈنٹ ویزا کے حامل 7 افراد سمیت 86 مسافروں…

حکومت کا ججز کےخلاف ریفرنس بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں، عرفان صدیقی

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ ان کے علم میں نہیں کہ حکومت ریفرنس لانے کا سوچ رہی ہے یا نہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ سیاست دان تو واک آؤٹ اور بائیکاٹ کرتے ہیں لیکن جج صاحبان کا…

پاکستان کا جوہری توانائی پروگرام دنیا کے کامیاب پروگرامز میں سے ایک قرار

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر رافیل ماریانو گروسی نے پاکستان کے جوہری توانائی پروگرام کو دنیا کے سب سے کامیاب پروگرامز میں سے ایک قرار دے دیا۔ ڈائریکٹر آئی اے ای اے رافیل ماریانو گروسی نے چشمہ پاور پلانٹ یونٹ 5 کا دورہ کیا…

لاہور میں گینگ وار کا خطرہ ٹل گیا، دو بڑے دشمن دار خاندانوں میں صلح ہوگئی

لاہور شہر میں گینگ وار کا خطرہ ٹل گیا اور دو بڑے دشمن دار خاندانوں میں صلح ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق صلح کی تقریب خواجہ تعریف بٹ عرف طیفی بٹ کے گھر پر ہوئی جس میں طیفی بٹ گروپ اور قیصربٹ گروپ کے مابین صلح ہوئی جس میں شفقت بگا بٹ ، اسراربٹ…

سپریم کورٹ کے6 نئے ججز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

سپریم کورٹ میں لوئر کورٹس سے ترقی پا کر تعینات ہونے والے 6 نئے ججز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے نئے ججز سے عہدے کا حلف لیا۔ عہدے کا حلف لینے والے ججز میں جسٹس عامر فاروق، جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس اشتیاق…

سعودیہ نے ٹرمپ اور پیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کو بڑی پیش رفت قرار دیدیا

سعودی عرب نے ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادی میر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کو بڑی پیش رفت قرار دے دیا۔ سعودی عرب کے لیے امریکی اورروسی صدور کی میزبانی باعث مسرت ہے، سعودی عرب ٹرمپ پیوٹن میں ملاقات کا خیر مقدم کرتا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق…

ٹی ٹی پی کو پاکستان پر حملے کیلئے سرحد پار سے مالی مدد ملتی رہی ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے کہا کہ افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کو فنڈز اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کی جاتی رہی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی ایک نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی طرف سے دہشت گرد قرار دی گئی تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی…

امریکی صدر کا روس اور چین سے ملکر دفاعی بجٹ کم کرنے کی خواہش کا اظہار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور چین کیساتھ ملکر دفاعی بجٹ کم کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ روس اور چین کے ساتھ جوہری ہتھیاروں پر قابو پانے کے مذاکرات دوبارہ شروع کرنا چاہتے ہیں، امید ہے کہ بالآخر…

ٹرمپ انتظامیہ کی ڈاؤن سائزنگ جاری، ایک ہزار پروبیشنری ملازم برطرف

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے وفاقی اداروں کی ڈاؤن سائزنگ کے منصوبے کے نئے مرحلے میں پروبیشنری ملازمین کو فارغ کرنا شروع کر دیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کے سابق فوجیوں کے امور کے محکمے نے تصدیق کی ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی…