ماہانہ آرکائیو

فروری 2025

پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف مشن کوڈوزیئر اور خط بھیج دیا

پاکستان تحریک انصاف نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مشن کوڈوزیئر اور خط بھیج دیا۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے تصدیق کی کہ اسلام آباد میں آئی ایم ایف مشن کوڈوزیئر اورخط بھیج دیا ہے۔…

فتنہ الخوارج کو اپنی فرسودہ سوچ ملک پر مسلط نہیں کرنے دیں گے: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نےکہا ہےکہ ہم کبھی بھی فتنہ الخوارج کو اپنی فرسودہ سوچ ملک پرمسلط نہیں کرنے دیں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مختلف جامعات سے آئے طلبا سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستانی…

حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے، چیف الیکشن کمشنرکو چلے جانا چاہیے: مولانا فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کو چلے جانا چاہیے تاکہ نئے لوگ آئیں۔ اسلام آباد میں صحافیوں سےگفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت دھاندلی کی پیداوار…

وزارت ہوابازی بطور الگ وزارت ختم، وزارت دفاع میں ضم کردیا گیا

وفاقی حکومت نے وزارت ہوا بازی کو بطور الگ وزارت ختم کردیا۔ وزارت ہوابازی کووزارت دفاع میں ضم کردیا گیا اور وزارت دفاع نےکابینہ کے فیصلے اور کابینہ ڈویژن کے ایس آر اوپرعملدرآمد مکمل کرلیا۔ وزارت دفاع نے وزارت ہوابازی کو ضم کرنے کا…

عمران خان نے آرمی چیف کو تیسرا خط لکھ دیا

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو تیسرا خط لکھ دیا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وکیل فیصل چوہدری کا کہنا تھاکہ عمران خان نے آج آرمی چیف کو تیسرا خط لکھا ہے جس میں الیکشن فراڈ کے ذریعے اقلیت…

بجلی کی قیمتوں میں کمی پر آئی ایم ایف کے نہ ماننے کا خدشہ ختم ہوگیا: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ خدشہ ختم ہوگیا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی پر آئی ایم ایف نہیں مانے گا کیونکہ آئی ایم ایف کی سربراہ نے کہا ہے کہ پاکستان بجلی کی قیمتوں میں کمی کا پلان لے کر آئے ضرور غور کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ کے…

مودی کی واشنگٹن آمد، آج ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات شیڈول

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی واشنگٹن پہنچ گئے، وہ آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور نریندر مودی کے درمیان ٹیرف میں کمی، تجارت میں اضافے اور حال ہی میں امریکا سے بھارتی…

میکسیکو میں ٹرک اور بس کے تصادم میں 41 افراد ہلاک

میکسیکو کی جنوب مشرقی ریاست کیمپیچی میں ٹریفک حادثہ میں 41 افراد جل کر ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق افسوسناک حادثہ جنوب مشرقی میکسیکو میں اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک مسافر بس سے ٹکرا گیا، جس سے دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور 41…

2024 گزشتہ 3 دہائیوں میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کیلئے سب سے زیادہ ہلاکت خیز رہا

سال 2024 گزشتہ تین دہائیوں میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لیے سب سے زیادہ ہلاکت خیز رہا۔ کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کی سال 2024 میں صحافیوں کی ہلاکتوں پر رپورٹ جاری ہو گئی ہے جس کے مطابق گزشتہ سال 18 ممالک میں 124 صحافی ہلاک ہوئے۔ ہلاک…

تُلسی گبارڈ امریکی نیشنل انٹیلی جنس ڈائریکٹر بن گئیں

سابق ڈیموکریٹک کانگریس وومن تُلسی گبارڈ امریکی نیشنل انٹیلی جنس ڈائریکٹر بن گئیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سینیٹ نے 52 کے مقابلے میں 48 ووٹوں سے تُلسی گبارڈ کی توثیق کی جبکہ صرف ایک ریپبلکن نے ان کی مخالفت میں ووٹ دیا۔…