ماہانہ آرکائیو

فروری 2025

پنجاب پولیس میں اعلیٰ افسروں کے تبادلے

پنجاب پولیس میں اعلیٰ افسروں کے تبادلے کر دیئے گئے۔ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ذیشان اصغر آر پی او فیصل آباد جبکہ راجا عابد کو ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز سینٹرل پولیس آفس تعینات کر دیا گیا۔ اسی طرح صاحبزادہ بلال عمر کو سی پی او فیصل آباد…

وزارت قانون نے سپریم کورٹ میں7 نئے ججز کی تقرری کی سمری تیارکرلی

وزارت قانون نے سپریم کورٹ میں7 نئے ججز کی تقرری کی سمری تیارکرلی۔ ذرائع کے مطابق وزارت قانون ججز تقرری کی سمری حتمی منظوری کےلیےصدرمملکت کو بھجوائے گی اور صدرکی منظوری پرسپریم کورٹ میں ججز تقرری کا نوٹیفکیشن وزارت قانون جاری کرے گی۔…

لیبیا کشتی حادثے میں 7 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں سے7 کے پاکستانی شہری ہونے کی تصدیق کردی۔ ایف آئی اے کے مطابق لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 16 افراد میں سے7 افراد پاکستانی تھے جن کی شناخت…

پیکا ایکٹ کیس: فیک نیوز کی پبلیکیشن رکنی چاہیے یا نہیں؟ فیک نیوز کا مسئلہ تو ہے، اسلام آباد…

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیکا ایکٹ کی سماعت کے دوران جسٹس امین منہاس نے کہا کہ فیک نیوز مسئلہ تو ہے، کیا فیک نیوز کی کی پبلیکیشن رکنی چاہیے یا نہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس امین منہاس نے پیکا ایکٹ کے خلاف پی ایف یو جے اور اینکرز کی…

پی ٹی اے نے کراچی میں انٹرنیٹ مسائل کی وجہ لوڈشیڈنگ کو قرار دیدیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے کراچی میں نیٹ ورک مسائل کی وجہ لوڈ شیڈنگ کو قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے کراچی میں نیٹ ورک مسائل کی وجہ لوڈ شیڈنگ کو قرار دیتے ہوئے شہر میں موبائل انٹرنیٹ سروس کے مسائل کے حل…

پاراچنار: راستوں کی بندش سے کھانے پینے کی اشیاء کی شدید قلت، ٹماٹر 700 روپے کلو ہوگیا

پاراچنار میں ساڑھے 4 ماہ سے راستوں کی بندش کے باعث کھانے پینے کی اشیاء کی شدید قلت پیدا ہوگئی۔ پاراچنار میں اشیاء کی شدید قلت پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔ کراچی میں 40 روپے فی کلو میں ملنے والا ٹماٹر…

پاکستان کا ٹی ٹی پی مجید بریگیڈ کی دہشتگردی کے خطرات کیخلاف عالمی اقدام کا مطالبہ

پاکستان نے اقوام متحدہ میں دنیا سے دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان سے ٹی ٹی پی مجید بریگیڈ کی دہشت گردی کے خطرات کے خلاف عالمی اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔ سلامتی…

سعودیہ، کینیڈا، امارات سمیت 6 ملکوں سے مزید 100 پاکستانی بے دخل، 17 گرفتار

سعودی عرب، کینیڈا ، متحدہ عرب امارات سمیت 6 ملکوں سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 100 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا جن میں سے سعودیہ سے واپس بھیجے گئے 17 افراد کو حراست میں لے کر انسداد انسانی اسمگلنگ منتقل کر دیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے…

اللہ نے تیزی سے گڑھے میں گرتے ملک اور قوم کو بچا لیا: نواز شریف

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ شہباز شریف بہت محنت کر رہے ہیں،اللہ کرے ہم ایک بار پھر ٹیک آف کرسکیں۔ لاہور میں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی۔ ارکان پنجاب…

خیبر پاس اکنامک کوریڈور منصوبے کے تعمیراتی کام کا آغاز

عالمی بینک کے تعاون سے 460 ملین ڈالرز کی لاگت سے خیبر پاس اکنامک کوریڈور منصوبے پر عمل در آمد شروع ہوگیا۔ منصوبے میں پشاور سے طورخم سرحد تک 4 رویہ ایکسپریس وے اور صنعتی زون کا قیام شامل ہے۔ پورے خطے کو مواصلاتی راہداری کے ذریعے منسلک…