ماہانہ آرکائیو

فروری 2025

عالمی بینک کے 4 ارب سے زائد کہاں خرچ کیے؟ وفاق نے سندھ حکومت سے رپورٹ مانگ لی

وفاقی سیکرٹری تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت محی الدین وانی نے صوبہ سندھ کی جانب سے عالمی بینک کے 4 ارب 10 کروڑ روپے کے فنڈز کہاں اور کیسے خرچ کرنے کی رپورٹ مانگ لی۔ وفاقی سیکرٹری تعلیم کے صوبائی سیکرٹری اسکول ایجوکیشن زاہد عباسی کو لکھے گئے…

اپرکرم میں امن معاہدے کے تحت فریقین کے مزید 10بنکرز گرا دیے گئے

اپرکرم میں امن معاہدے کے تحت فریقین کے مزید 10بنکرز گرا دیے گئے۔ ضلع کرم میں بنکر گرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اپرکرم کے علاقے پیواڑ اور گیدو میں مزید 10 بنکرز گرادیے گئے جس کے بعد اب تک 48 بنکرز گرائے جاچکے ہیں۔ ادھر ٹل پارا چنار روڈ کی…

کراچی میں واٹر ٹینکر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار کی جان لے لی

کراچی میں ٹریفک حادثے نے ایک اور زندگی چھین لی، رواں سال اب تک ہیوی گاڑیوں کی زد میں آکر 33 افراد موت کے منہ میں جاچکے۔ کراچی کے علاقے گل بائی کے قریب واٹر ٹینکر کی زد میں آکر 40سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی…

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں3 خوارج ہلاک

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں3 خوارج ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ…

16ویں کراچی لٹریچر فیسٹیول کا آغاز، پہلے دن معیشت، ادب، فلم پر گفتگو

16ویں تین روزہ کراچی لٹریچر فیسٹیول کا آغاز ہو گیا، پہلے دن معیشت، ادب، فلم پر گفتگو ہوئی، کلاسیکی رقص کا دلکش تڑکا بھی لگا۔ کتب، ثقافت اور فنون لطیفہ کا جشن! جمعہ کو کراچی لٹریچر فیسٹیول کا شاندار افتتاح ہوگیا۔ منتظمین کا بتانا ہے…

جامشورو: وکلا کا احتجاج، آکسیجن سیلنڈرز کی گاڑیاں پھنس گئیں،اسپتال میں چندگھنٹوں کی آکسیجن باقی

سید عبداللہ شاہ انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنسز میں چند گھنٹوں کی آکسیجن باقی رہ گئی۔ ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر معین صدیقی کاکہناہےکہ قومی شاہراہ پر احتجاج کی وجہ سے 3 آکسیجن باوزر پھنسے ہوئے ہیں اور انسٹیٹوٹ میں چند گھنٹوں کی آکسیجن باقی…

دوسرا اعلیٰ سطح کا دورہ، بنگلادیشی نیول چیف کی پاکستانی عسکری قیادت سے ملاقاتیں

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بنگلا دیشی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد نظم الحسن نے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے بنگلا دیشی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد نظم الحسن نے جی ایچ کیو…

9ویں نمبرکے جسٹس خادم کوانتظامی کمیٹی میں شامل نہیں کرسکتے تھے، جسٹس بابر کا ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو…

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابرستار نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامرفاروق کو 6 صفحات پرمشتمل خط لکھ دیا۔ جسٹس بابرستار نے ٹرانسفر ججز کی سینیارٹی لسٹ جاری کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا اور ہائیکورٹ ایڈمنسٹریشن کمیٹی تبدیلی…

پاک بحریہ کے زیر اہتمام 9 ویں کثیرالقومی بحری امن مشق کا آغاز، 60 سے زائد ممالک شریک

پاک بحریہ کے زیر اہتمام نویں کثیرالقومی بحری امن مشق کا آغاز ہوگیا۔ کراچی میں ہونے والی مشقوں میں 60 سے زائد ممالک اپنے بحری اور فضائی جہازوں، اسپیشل آپریشن فورسز، میرینز کی ٹیموں اورمندوبین کے ساتھ شرکت کررہے ہیں۔ مشق کا باقاعدہ…

پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے سیاسی احتجاج، جلسے اور جلوس پرپابندی عائد

حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں 8 فروری کو دفعہ 144 نافذکردی۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق 8 فروری کو ہر قسم کے سیاسی احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پرپابندی عائد کردی۔ ترجمان نے بتایاکہ دفعہ 144 کا نفاذامن و امان کے قیام،…