ماہانہ آرکائیو

فروری 2025

اسلام آباد انتظامیہ نے سیکٹر ایف 10 میں این جی او پتن کا آفس سیل کردیا

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے سیکٹر ایف 10 میں این جی او پتن کا آفس سیل کردیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق این جی او پتن کو 2019 میں تحلیل کردیا گیا تھا اور پتن کے تحلیل کرنے کو آج تک کسی عدالت نے منسوخ نہیں کیا۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا…

عمر ایوب نے عمران اور دیگر رہنماؤں کو درپیش مسائل اجاگر کیے، شکایت کی: چیف جسٹس سے اپوزیشن ملاقات…

سپریم کورٹ نے چیف جسٹس پاکستان سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا۔ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں عمر ایوب، شبلی فراز، بیرسٹر گوہر علی خان، بیرسٹر علی ظفر، بیرسٹر سلمان اکرم راجہ، لطیف کھوسہ،ڈاکٹر بابر اعوان…

مادری زبانوں کا عالمی دن، پاکستان میں کون کون سی زبانیں بولی جاتی ہیں؟

پاکستان اور دنیا بھر میں آج مادری زبانوں کا عالمی دن منایا گیا۔ ملک خداداد پاکستان کے طول و عرض میں 2 کروڑ 22 لاکھ سے زائد افراد کی مادری زبان اردو ہے جو عوام الناس کے درمیان رابطے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ ملک میں 8 کروڑ 89 لاکھ افراد…

کرک میں سکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، 6 خوارج ہلاک

خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن میں 6 خوارج ہلاک کردیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع کرک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایاکہ…

داڑھی چھوٹی ہونے پر وفاق المدارس کے درجہ ثانوی کے امتحان سے روک دیا گیا، طالبعلم عدالت پہنچ گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چھوٹی داڑھی رکھنے پر مدرسے کے طالب علم کو امتحان دینے سے روکنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے مدرسے کے طالب علم کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں مؤقف…

حکومت نے شکیل آفریدی کی حوالگی کے عوض عافیہ صدیقی کی رہائی کی تجویز مسترد کردی

وفاقی حکومت نے شکیل آفریدی کی حوالگی کے عوض عافیہ صدیقی کی رہائی کی تجویز مسترد کردی۔ وفاقی حکومت نے عافیہ صدیقی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کرادیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے شکیل آفریدی کی حوالگی…

ارسا نے چولستان منصوبے کو پانی فراہم کرنے کی منظوری دے دی

انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے چولستان منصوبے کو پانی فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔ سیکرٹری ارسا نے پنجاب حکومت کو پانی دستیابی کا سرٹیفکیٹ ایک سال قبل جاری کیا تھا۔ ارسا کی جانب سے جاری سرٹیفکیٹ منظرعام پرآگیا۔ ذرائع کے مطابق ارسا…

ٹرک جلانے کے 2 مقدمات میں آفاق احمد کی ضمانت منظور، پولیس نے ایک اور مقدمے میں دھرلیا

انسداد دہشتگردی عدالت نے ٹرک جلانے کے 2 مقدمات میں چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کی ضمانت منظور کرلی۔ کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں گزشتہ دنوں لانڈھی اور کورنگی میں ٹرک نذر آتش کرنے کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت…

سلسلہ عظیمیہ کے مرشد شمس الدین عظیمی 98 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

سلسلہ عظیمیہ کے مرشد خواجہ شمس الدین عظیمی 98 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ مراقبہ ہال کی جانب سے جاری اعلامیے میں خواجہ شمس الدین عظیمی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ خواجہ شمس الدین عظیمی 17 اکتوبر 1927 کو سہارنپور، ہندوستان…

پی ٹی آئی نے سینیٹرز کی معطلی کی ڈپٹی چیئرمین کی رولنگ مسترد کردی، مستعفی ہونے کا مطالبہ

پی ٹی آئی کے سینیٹرز نے اپنے ارکان کی معطلی کے معاملے پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی رولنگ مسترد کر دی۔ پی ٹی آئی نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے استعفے اور اپوزیشن سینیٹرز سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ…