ماہانہ آرکائیو

فروری 2025

کراچی: آن لائن ڈرائیونگ لائسنس کے رجحان میں اضافہ، ایک لاکھ افراد نے آن لائن لائسنس لے لیا

ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے آن لائن ہونے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے لائسنس کا آن لائن حصول شروع کردیا۔ ڈی آئی جی لائسنسنگ اقبال دارا نے بتایا کہ ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تجدید اور انٹرنیشنل پرمٹ کے اجراء میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔…

حکومت نے کوئی آفر نہیں کی، عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے این آر او لینا چاہتے ہیں: رانا ثنا

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے حکومت نے عمران خان کو کوئی پیشکش نہیں کی البتہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے این آر او لینا چاہتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا بانی پی ٹی…

مالی سال 2024 میں حکومتی ملکیتی اداروں کا اوسط خسارہ 851 ارب روپے رہا

پاکستان کی حکومتی ملکیتی اداروں کا سال 2024میں اوسط خسارہ 851 ارب روپے رہا، بڑے خسارے والے حکومتی ملکیتی اداروں میں سرفہرست نیشنل ہائی وے اتھارٹی( این ایچ اے) کا خسارہ 295ارب50کروڑ روپے ہے۔ وزارت خزانہ نے حکومتی ملکیتی اداروں سے متعلق…

کراچی میں ڈمپر اور ٹریلر کی ٹکر سے مزید 2 افراد جان سے گئے

کراچی میں رات گئے ڈمپر اور ٹریلر کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ کراچی کے علاقے ملیر کورٹ کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے ایک شہری جان سے گیا اور ایک زخمی ہوا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق موٹرسائیکل سوار کی شناخت عامر اور زخمی کی…

بارکھان میں بس سے اتار کر 7 مسافروں کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج

بلوچستان کے ضلع بار کھان میں بس سے اتار کر 7 مسافروں کو قتل کرنے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق بارکھان کے علاقے رڑکن میں گزشتہ شب کوئٹہ سے فیصل آباد جانے والے مسافر بس کو دہشت گردوں نے روک کر 7…

طویل عرصے بعد پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش، خشک سالی کا خاتمہ

پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں طویل عرصے بعد تیز بارش ہوئی ، بارش سے آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں طویل عرصے بعد خشک سالی کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ بدھ کی رات لاہور ، فیصل آباد،گوجرانوالہ،گجرات،حافظ آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں…

وزیراعظم کی جانب سے سفارتخانوں کی کارکردگی بڑھانے کے ٹاسک کیلئےخصوصی ذیلی کمیٹی قائم

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بیرون ملک سفارتخانوں کی کارکردگی بڑھانے کے ٹاسک پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے خصوصی ذیلی کمیٹی قائم کردی۔ رکن قومی اسمبلی بلال اظہرکیانی 8 رکنی ذیلی کمیٹی کے کنوینرمقرر کیےگئے ہیں جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا…

کرم کے 4 دیہاتوں کے لوگوں کو علاقہ چھوڑنے کے نوٹسز جاری، دہشتگردوں کے سروں کی قیمت بھی مقرر

خیبرپختونخوا کے محکمہ داخلہ نے کرم میں دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کردی۔ اعلامیے کے مطابق 14دہشت گردوں کے سروں کی قیمت 13 کروڑ 30 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق دہشت گرد کاظم کے سر کی قیمت 3 کروڑ، دہشت گرد امجد کے…

عدالتی پالیسی سازی پر اپوزیشن کوبھی اعتماد میں لوں گا، چیف جسٹس کی وزیراعظم سے گفتگو

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں کہا ہے کہ عدالتی پالیسی سازی پر اپوزیشن کوبھی اعتماد میں لوں گا، اپوزیشن سے بھی تجاویزلیں گے تاکہ اصلاحات غیرمتنازع اور پائیدارہوں سپریم کورٹ اعلامیے کے مطابق…

بھارتی پولیس کے سرینگر میں چھاپے، تفسیر قرآن سمیت دیگر اسلامی کتب ضبط

بھارتی پولیس نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے کئی کتاب فروشوں پر چھاپے مار کر اسلامی اسکالر مولانا ابوالاعلیٰ مودودی کی کتابیں ضبط کر لیں، جس پر مقامی عوام اور مسلم رہنماؤں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ کارروائیاں "کسی…