ماہانہ آرکائیو

مارچ 2025

گزشتہ رمضان کے مقابلے میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں کمی آئی ہے: آئی جی سندھ

آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ گزشتہ رمضان کے مقابلے میں اس بار اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں کمی آئی ہے۔ سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ پچھلے سال رمضان میں روزانہ 249 اسٹریٹ کرائمز…

یہ ناممکن ہے، عمران خان کوئی معافی نہیں مانگیں گے: سلمان اکرم راجا

سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے کسی بھی قسم کی معافی کو ناممکن قرار دے دیا ہے۔ اسلام آبادہائی کورٹ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا عمران خان سے…

25 سے 27 مارچ کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے 25 سے 27 مارچ کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق 25 سے 27 مارچ کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق…

ذوالفقار بھٹو کی برسی پر سندھ میں 4 اپریل کوعام تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت نے سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ سندھ حکومت کی جانب سے سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی کے موقع پر 4 اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ سندھ حکومت نے…

چینی کا وافر ذخیرہ موجود ہے، افواہوں کا مقصد عوام میں بے یقینی پیدا کرنا ہے: رانا تنویر

وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین کا کہنا ہے ملک میں چینی کی وافر مقدار موجود ہے، چینی کی قیمت میں مسئلہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کی وجہ سے ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ…

26 نومبر احتجاج کیسز: متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتوں میں توسیع

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کیسز میں متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتوں میں 5 مئی تک توسیع کر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات میں پی ٹی…

بشریٰ بی بی کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع

انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 7 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کر دی۔ اے ٹی سی اسلام آباد کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق کیس…

مہنگائی کیخلاف درخواست: پنجاب حکومت نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی

لاہور ہائیکورٹ میں مہنگائی کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے رمضان المبارک کے دوران چینی سمیت دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر سماعت کی،…

کوئٹہ سے دیگر صوبوں کیلئے ٹرین سروس 13 ویں روز بھی معطل

کوئٹہ سے دیگر صوبوں کیلئے ٹرین سروس 13 ویں روز بھی معطل ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور کیلئے جعفر ایکسپریس اور کراچی کیلئے بولان میل تاحال بحال نہیں ہو سکیں۔ ٹرین سروس کی معطلی کے باعث عید کیلئے پنجاب سمیت دیگر صوبوں کو جانے…

بیرون ملک ہیروئن سمگل کرنیوالی حاملہ خاتون کی درخواست ضمانت خارج

سپریم کورٹ نے بیرون ملک ہیروئن سمگل کرنے والی حاملہ خاتون کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔ سپریم کورٹ کے جسٹس سردار طارق مسعود پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ پراسیکیوٹر اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے موقف اختیار…