ماہانہ آرکائیو

مارچ 2025

پیپلزپارٹی سندھ کا کینالز منصوبے کیخلاف 25 مارچ کو احتجاج کا اعلان

پیپلزپارٹی سندھ نے کینالز منصوبے کیخلاف 25 مارچ کو احتجاج کا اعلان کر دیا۔ پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے کہا کہ سندھ بھر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں ریلیاں نکالی جائیں گی، پیپلزپارٹی دریائے سندھ پر کسی کو بھی کینال نکالنے نہیں دے…

اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ کرنے کے ذمہ داروں کیلئے سزا کی سفارش

اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ کرنے کے ذمہ داروں کیلئے سزا کی سفارش کر دی گئی۔ قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کیلئے استحقاق کمیٹی کا اجلاس ہوا، چیئرمین کمیٹی نے کہا آئی جی جیل خانہ جات چیئرمین سینیٹ کے احکامات کی خلاف ورزی…

ملک میں گورننس نام کی کوئی چیز ہے ہی نہیں: عمر ایوب

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ ملک میں گورننس نام کی کوئی چیز ہے ہی نہیں۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ صنعتیں چل ہی نہیں رہیں، 20 لاکھ لوگ ملک چھوڑ کر چلے گئے، پنجاب کے کاشتکاروں سے گندم نہیں خریدی گئی، حکومت نے متعدد بار…

رمضان کے آخری عشرے کا آغاز، عید کی خریداری کیلئے بازاروں میں رش بڑھ گیا

رمضان کے آخری عشرے کا آغاز ہوتے ہی شہریوں کی جانب سے عید خریداری میں تیزی آگئی۔ خواتین کے ساتھ ساتھ مردوں کی بھی عید کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں، بلوچی اور پشاوری چپل مردوں کی اولین پسند بن گئی، پشاور کی مارکیٹوں میں 1500…

رمضان المبارک کا آخری عشرہ، لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف بیٹھ گئے

جہنم سے نجات کا عشرہ، رمضان کے آخری عشرے میں شب قدر حاصل کرنے کی جستجو میں ملک بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے۔ داتا دربار محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام 1800 افراد اعتکاف بیٹھے، بادشاہی مسجد میں 500 نے افراد اعتکاف بیٹھنے…

اپوزیشن دل بڑا کرے اور اے پی سی میں اپنی ٹیم بھیجے: شاہد خاقان عباسی

سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اپوزیشن دل بڑا کرے اور اے پی سی میں اپنی ٹیم بھیجے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ خواہش تو ہے کہ اپوزیشن کی جماعتیں اکٹھی ہوں، حکومت خود…

عید کے بعد وزیراعظم اے پی سی بلائیں گے: بیرسٹر عقیل ملک

مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ عید کے بعد وزیراعظم اے پی سی بلائیں گے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ ملک میں پہلے سے انسداد دہشتگردی کی عدالتیں موجود ہیں، نوازشریف کےدورمیں…

یو اے ای کے وزیر مملکت کا نائب وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یو اے ای کے وزیر مملکت احمد بن علی کا نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی امن و استحکام سے متعلق امور…

کوئٹہ سے رات کے اوقات میں پبلک ٹرانسپورٹ کو سفر کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

کوئٹہ سے رات کے اوقات میں پبلک ٹرانسپورٹ کو سفر کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کوئٹہ سے رات کے اوقات میں پبلک ٹرانسپورٹ کو سفر کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں یہ…

پاراچنار: نشئی کے ہاتھ میں موجود دستی بم پھٹ گیا، 3 افراد جاں بحق

پاراچنار میں دستی بم پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پاراچنار میں طوری قبرستان کے قریب دستی بم پھٹا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ منشیات کا عادی شخص دستی بم ہاتھ میں لےکربیٹھا تھا، دستی بم…